جی این این سوشل

جرم

کوئٹہ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت3 افراد زخمی

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوئٹہ میں  دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت3 افراد زخمی
کوئٹہ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت3 افراد زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ پر یونیورسٹی کے قریب دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت3 افراد زخمی ہو گئے۔

بلوچستان پولیس کے مطابق دھماکے کی شدت کے باعث 2 گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جائے وقوع سے تاحال کسی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یاد رہے 13 اگست کو بھی کوئٹہ کے لیاقت بازار میں دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 13اگست کو ہی کوئٹہ میں سریاب کے علاقے منیر مینگل روڈ پر گرلز اسکول میں دھماکا ہوا تھا، دھماکا نواب غوث بخش گرلز ہائی اسکول کے اندر ہوا، اسکول ٹائمنگ نہ ہونے کے باعث واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

کھیل

بنگلا دیش کی تاریخی فتح: پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

پانچویں اور آخری روز پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کے 565 رنز کے جواب میں 146 رنز پر آؤٹ ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلا دیش کی تاریخی فتح: پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر بنگلہ دیش کی ٹیم نے تاریخ رقم کردی جب کہ قومی ٹیم کی بنگال ٹائیگرز کے خلاف طویل دورانیے کی کرکٹ میں یہ پہلی شکست ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلادیش کے سامنے بے بس نظر آئی۔

پانچویں اور آخری روز پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کے 565 رنز کے جواب میں 146 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح بنگلہ دیش کو پاکستان پر 419 رنز کی بڑی برتری حاصل ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بلے باز بنگلہ دیش کے گیند بازوں کا مقابلہ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ کپتان بابر اعظم 22، عبداللہ شفیق 37 اور محمد رضوان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ باقی بلے بازوں کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 2، شرف الاسلام، حسن محمود، ناہید رانا اور مہدی حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی کمزور بیٹنگ کی بدولت بنگلا دیش کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا آسان ہدف ملا تھا۔

پاکستان کی اس شکست سے کرکٹ شائقین سخت مایوس ہیں۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل

سابق صدر عارف علوی کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر عارف علوی کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ عارف علوی ایک ہفتے کے اندر اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے تجاویز دیں گے۔ سابق صدر اختلافات رکھنے والے رہنماؤں سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات بھی سنیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی میں مرکزی و صوبائی سطح پر اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

پی ٹی آئی نے پارٹی کے سابق سینئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کردی تھی۔ پھر خیبرپختونخوا کے سابق وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان کو استعفی دینے پر مجبور کیا گیا۔ نیز علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان بھی تعلقات کشیدہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی

پی ٹی آئی نے ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے بعد 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی ہوگیا۔ پی ٹی آئی نے ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رہ نما شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی تمام توجہ اسلام آباد جلسے پر رکھے گی، اسلام آباد کے بعد لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلان ہوگا۔

تحریک انصاف لاہور کی قیادت کے میدان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے جلسے کی تیاریاں بھی نہیں ہوسکیں،  پی ٹی آئی نے لاہور میں 27 اگست کو جلسے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن تاحال انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسے کے لیے باضابطہ اجازت نہیں ملی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی لاہور کو پانچویں درخواست جمع کرادی گئی ہے، پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سنیئر نائب صدر اکمل خان باری نے درخواست جمع کرائی۔

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سنیئر نائب اکمل خان نے الزام عائد کیا کہ ڈی سی لاہورہائیکورٹ کے احکاماتِ کے باوجود تاحال جلسہ گاہ کی جگہ کے بارے میں آگاہ نہیں کر رہے، ڈی سی لاہور کو عدالتی آرڈر کی کاپی بھی جمع کرائی گئی ہے۔

قبل ازیں، رہنما پی ٹی آئی خرم کھوسہ نے کہا تھا کہ ہم نے جلسہ ملتوی نہیں کیا لیکن انتظامیہ تاحال جلسے کے لیے جگہ مختص نہیں کر رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll