جی این این سوشل

پاکستان

فیض حمید کی گرفتاری پر خوفزدہ ہوتا تو جوڈیشل کمیشن بنانے کا نہ کہتا،بانی چیئرمین پی ٹی آئی

آج بھی وکلاء کے ذریعے آرٹیکل باہر بجھوا سکتا ہوں اس کے لیے کسی جیل آفیسر کہ ضرورت نہیں، عمران خان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیض حمید کی گرفتاری پر خوفزدہ ہوتا تو جوڈیشل کمیشن بنانے کا نہ کہتا،بانی چیئرمین پی ٹی آئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری پر بالکل بھی خوفزدہ نہیں اگر ڈرتا تو جوڈیشل کمیشن کی بات نہ کرتا۔

عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے کہا ہے سارا معاشی نظام پی ٹی آئی نے خراب کیا اور ہم پر الزامات لگائے، نواز شریف کے الزامات پر صرف اکنامک سروے آف پاکستان پڑھ لیں، ن لیگ والے ساڑھے 19 ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑ کرگئے، اس لیے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) فیض کی گرفتاری سے ڈرا نہیں ہوں، اگر ڈرتا تو اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ نہ کرتا، میں آج بھی وکلاء کے ذریعے آرٹیکل باہر بجھوا سکتا ہوں اس کے لیے کسی جیل آفیسر کہ ضرورت نہیں، زلفی بخاری کو پیغام دینے کے لیے موبائل کی ضرورت نہیں، وکلاء اور پارٹی لیڈرز کے ذریعے بجھوا سکتا ہوں جیل میں موبائل جیمرز نصب ہیں، موبائل فون نہیں چلتا یہ صرف ”وِچ ہنٹ“ جاری ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کہا جا رہا ہے فیض حمید نے 9 مئی کی سازش کی، ایسا نہیں ہے بلکہ سازش تو پی ٹی آئی کے خلاف ہوئی ہے، پہلی سازش یہ تھی کہ جنرل (ر) باجوہ نے نواز شریف کے کہنے پر جنرل فیض کو ہٹایا، دوسری سازش تھی کہ ہماری حکومت میں جنرل (ر) باجوہ نے حسین حقانی کو 35 ہزار ڈالر میں لابنگ کے لیے ہائر کیا، حسین حقانی کے بعد ڈونلڈ لو کا معاملہ آیا اور ہماری حکومت گرادی گئی، چیف جسٹس کو انکوائری کا کہا لیکن بجائے انکوائری کے ہم مظلوموں پر سائفر کا کیس کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف تیسری سازش 9 مئی کا واقعہ ہے، یہ کیس ایک گھنٹے میں ختم ہوسکتا ہے صرف یہ پتا کروائیں کہ میری گرفتاری کا حکم کس نے دیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لے آئیں، ہمارا مطالبہ ہے 9 مئی کی جوڈیشل انکوائری کرائیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے خلاف چوتھی سازش 8 فروری کا الیکشن تھا جس میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہم الیکشن چوری کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں اور چیف جسٹس چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ کی تعریفیں کر رہے ہیں، ملک میں سب کچھ یک طرفہ چل رہا ہے یہ سب کچھ چیف جسٹس کو توسیع دینے اور دو تہائی اکثریت کے لیے کیا جا رہا ہے، قاضی فائز نے ہماری مزید تین وکٹیں گرا دی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی گھر سے ہی نہیں نکلتی اسے 9 مئی کے مقدمات میں ملزم بنا دیا گیا، میڈیا، سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر پابندی سے ملک کو 5 سو ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا، بھارت کی صرف آئی ٹی ایکسپورٹ کی مالیت 160 ارب ڈالر ہے، پی ٹی آئی کو دبانے کے لیے ملک کو تباہ کیا جا رہا ہے، عدالت جب آئین کے مطابق فیصلہ کرے تو حکومت نہیں مانتی، پھر سرمایہ کاری کیسے آئے گی؟ قرض لینے سے مہنگائی بڑھے گی اور ملک ڈوبے گا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ فراڈ لوگوں کو اوپر بیٹھا کر ادارے تباہ کیے جا رہے ہیں۔ نیب، پولیس اور ایف آئی اے سے غلط کام کروائے جا رہے ہیں، اپیل کرتا ہوں کہ آپ ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں ہمیں نہیں نقصان ہو رہا، سوشل میڈیا عوام کی آواز ہے دھاندلی کرکے جمہوریت کا گلا دبایا گیا۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز کو مجھ سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی، انہیں کہا گیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں آپ سیاست پر بات نہیں کریں گے، میں ان سے سیاست پر نہیں تو موسم پر بات کروں گاَ یہ سب سے بڑا مذاق ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کے 190 ملین پونڈ ریفرنس سے متعلق ریمارکس سے واضح ہے کہ انہوں نے جج کو واضح پیغام دیا ہمارے خلاف یہ ریفرنس چیف جسٹس کے 23 نومبر کو دیئے گئے آرڈر کے باعث بنا، یہاں ریفرنس چل رہا ہے اور چیف جسٹس اس پر ریمارکس کیسے دے سکتے ہیں؟

پارٹی میں اختلافات اور استعفی کے معاملے پر انہوں ںے کہا کہ عاطف اور جنید خان کو پیغام پے کہ وہ اینٹی کرپشن معاملہ پر کمیٹی سے ملیں اس معاملے کو بلاوجہ عوام میں نہ لے کر جائیں، پہلے یہ دیکھیں کہ اینٹی کرپشن کمیٹی نے قدم کیوں اٹھایا؟ کمیٹی میں سابق چیئرمین نیب بریگیڈیئر (ر) مصدق، سینئر وکیل قاضی انور اور شاہ فرمان شامل ہیں، تینوں کمیٹی ممبران غیر جانب دار ہیں بہتر فیصلہ کریں گے۔

تفریح

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کا حیران کن انکشاف

 سیٹ پر کئی لوگوں کو ڈیزائنر کے مہنگے کپڑے پہنے دیکھتی ہیں لیکن اگر ان کپڑوں سے ذرا سی بھی بدبو آئے تو وہ انہیں نہیں پہنتیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کا حیران کن انکشاف

لاہور: پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے اپنی ایک ایسی عادت کا انکشاف کیا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ 

ایک حالیہ انٹرویو میں صبا قمر نے بتایا کہ انہیں لوگوں کو سونگھنے کی عادت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی صفائی پسند ہیں اور کسی بھی قسم کی بدبو برداشت نہیں کر سکتیں۔

صبا قمر نے مزید کہا کہ سیٹ پر کئی لوگوں کو ڈیزائنر کے مہنگے کپڑے پہنے دیکھتی ہیں لیکن اگر ان کپڑوں سے ذرا سی بھی بدبو آئے تو وہ انہیں نہیں پہنتیں۔ 

انہوں نے کہا کہ میری ایک گندی عادت ہے کہ میں اپنے پاس سے گزرنے والے لوگوں کو سونگھتی ہوں۔ میری یہ عادت بہت گندی ہے لیکن مجھے یہ بھی پتا ہے کہ میری ناک بہت تیز ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی کانسٹیبل ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل

زخمی کانسٹیبل بلال کے علاج کے تمام اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی کانسٹیبل ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل

کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی کانسٹیبل ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کچے میں ڈاکوؤں حملے میں شدید زخمی کانسٹیبل ائیر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں بلال کی عیادت کے دوران لاہور منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ مریم نواز شریف کے حکم پر زخمی بلال کو علاج کے لیے جنرل ہسپتال /پینز منتقل کر دیا گیا۔

کچہ کے ڈاکوؤں کے حملے میں گولیاں لگنے سے زخمی کانسٹیبل بلال کی ریڑھ کی ہڈی اور اعصابی نظام متاثر ہوا۔ جنرل اسپتال کے ماہر نیورو سرجن زخمی کانسٹیبل کا علاج کریں گے۔ زخمی کانسٹیبل بلال کے علاج کے تمام اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کچے میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل ہمارے ہیرو ہیں، مکمل بحالی تک بھرپور ساتھ دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک کے ساتھ غداری کرنے والوں کا انجام بڑا بھیانک ہوتا ہے، اسحاق ڈار

شہباز شریف دن رات تمام محاذوں پر محنت کر رہے ہیں،ڈپٹی وزیر اعظم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے ساتھ غداری کرنے والوں کا انجام بڑا بھیانک ہوتا ہے، اسحاق ڈار

وزیر خارجہ و ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کے ساتھ غداری کرنے والوں کا انجام بڑا بھیانک ہوتا ہے، ماضی میں لک دو لخت ہوا اور ہم نے آدھا حصہ گنوا دیا۔

داتا دربار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر بنا ہے، ماضی میں ملک دو لخت ہوا، ہم نے آدھا حصہ گنوا دیا، جنہوں نے ملک کو دولخت کیا ان کا حال بہت برا ہوا۔ شہباز شریف دن رات تمام محاذوں پر محنت کر رہے ہیں، ہم معیشت اور تعلقات بحال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کرکے نوکری کررہا ہوں، میں کبھی عہدوں کے پیچھے نہیں بھاگا، اللہ کا فضل ہے پہلے بھی وزیر خزانہ رہا،اس بار مجھے کئی ذمہ داریاں ملی ہیں، ڈپلومیٹک طور پر کہتے تھے پاکستان تنہائی کا شکار ہوگیا ہے، ہم نے نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بنایا تھا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہماری پچھلی حکومت کے بعد اگلے 4سال میں پاکستان 47ویں معیشت بن گیا، کہا جاتا تھا پاکستان کو بھنور سے نکلنے میں 15سال لگیں گے، نواز شریف کی حکومت میں اللہ کے فضل سے پاکستان کو مشکلات سے نکلنے میں صرف ساڑھے 3سال لگے۔

ان کا کہنا تھا شہباز شریف کی قیادت میں معیشت دوبارہ بحال ہوگی،ہم لوگوں کیلئے کام کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اقدام لائق تحسین ہے انہوں نے 2 ماہ کیلئے عوام کو بجلی بلوں میں 46 ارب روپے کا ریلیف د یا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll