جی این این سوشل

علاقائی

کراچی سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار

کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

کراچی سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب بارش کے باعث مسافر بس پھسل گئی اور پھر ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

پولیس کے مطابق بس میں مسافروں کی تعداد 46 تھی، بس پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے کراچی آرہی تھی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، تمام مسافروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پاکستان

وزیرِ اعظم کی کرم کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت

پولیس کے افسران و جوانوں کی دھشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں ہیں، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرِ اعظم کی  کرم کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی  مذمت

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کرم کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے افسران و جوانوں کی دھشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں ہیں۔

وزیرِ اعظم نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہید کی بلند درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔

شہباز شریف نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکار کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بناتےہوئے حملے کے ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی بھی ہدایت کر دی۔ 

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پولیس کے افسران و جوانوں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں ہیں، پولیس کے افسران و جوانوں کی فرض شناسی پر مجھ سمیت پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک کے ساتھ غداری کرنے والوں کا انجام بڑا بھیانک ہوتا ہے، اسحاق ڈار

شہباز شریف دن رات تمام محاذوں پر محنت کر رہے ہیں،ڈپٹی وزیر اعظم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے ساتھ غداری کرنے والوں کا انجام بڑا بھیانک ہوتا ہے، اسحاق ڈار

وزیر خارجہ و ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کے ساتھ غداری کرنے والوں کا انجام بڑا بھیانک ہوتا ہے، ماضی میں لک دو لخت ہوا اور ہم نے آدھا حصہ گنوا دیا۔

داتا دربار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر بنا ہے، ماضی میں ملک دو لخت ہوا، ہم نے آدھا حصہ گنوا دیا، جنہوں نے ملک کو دولخت کیا ان کا حال بہت برا ہوا۔ شہباز شریف دن رات تمام محاذوں پر محنت کر رہے ہیں، ہم معیشت اور تعلقات بحال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کرکے نوکری کررہا ہوں، میں کبھی عہدوں کے پیچھے نہیں بھاگا، اللہ کا فضل ہے پہلے بھی وزیر خزانہ رہا،اس بار مجھے کئی ذمہ داریاں ملی ہیں، ڈپلومیٹک طور پر کہتے تھے پاکستان تنہائی کا شکار ہوگیا ہے، ہم نے نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بنایا تھا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہماری پچھلی حکومت کے بعد اگلے 4سال میں پاکستان 47ویں معیشت بن گیا، کہا جاتا تھا پاکستان کو بھنور سے نکلنے میں 15سال لگیں گے، نواز شریف کی حکومت میں اللہ کے فضل سے پاکستان کو مشکلات سے نکلنے میں صرف ساڑھے 3سال لگے۔

ان کا کہنا تھا شہباز شریف کی قیادت میں معیشت دوبارہ بحال ہوگی،ہم لوگوں کیلئے کام کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اقدام لائق تحسین ہے انہوں نے 2 ماہ کیلئے عوام کو بجلی بلوں میں 46 ارب روپے کا ریلیف د یا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الہجویریؒ کے عرس کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی مزار پر حاضری

حضرت داتا گنج بخش ؒسمیت بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الہجویریؒ کے عرس کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی  مزار پر حاضری

داتا گنج بخش الہجویریؒ کے عرس کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی داتاگنج بخشؒ کے مزار پر حاضری، چادر پوشی کی اور پھول رکھے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعا کی ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے داتا دربار کے تزئین و آرائش کے پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا، سیکرٹری اوقاف پنجاب نے پراجیکٹ کے بارے بریفنگ دی اور پیش رفت سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت دنیا بھر میں حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عقیدت مندوں کو عرس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، حضرت داتا گنج بخش ؒسمیت بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا، آج ہمیں حضرت داتا گنج بخشؒ اور دیگر بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll