پیٹ سے 608 گرام کوکین برآمد کر لی گئی، ملزم نائیجیریا سے دبئی ہوتا ہوا لاہور پہنچا تھا، اے این ایف


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرپورٹ سکیورٹی فورسز نے لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات کی اسمگلنگ کے ایک بڑے آپریشن میں ایک نائیجیرین شہری کو گرفتار کیا ہے اور اس کے پیٹ سے 608 گرام کوکین برآمد کر لی گئی۔
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق ملزم نائیجیریا سے دبئی ہوتا ہوا لاہور پہنچا تھا اور اس نے اپنی جسم میں 38 کیپسول نگل کر کوکین سمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں تھا اور اسے ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔
ای این ایف کے اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان میں منشیات کی اسمگلنگ میں نائیجیریائی شہریوں کی ملوثی میں اضافہ ہوا ہے۔
سال 2023 میں اے این ایف نے 10 مقدمات درج کیے اور 10 نائیجیریائی شہریوں کو گرفتار کیا، جن سے 4.811 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی۔ اسی طرح رواں سال 7 کارروائیوں میں 8 نائیجیرین شہریوں کو گرفتار کر کے 11.420 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی ہیں۔
ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اے این ایف مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل










