گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.62 فیصد کی کمی ہوئی جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 15.34 فیصد تک آگئی ہے، ادارہ شماریات


ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.62 فیصد کی کمی اور سالانہ بنیادوں پر 15.34 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.62 فیصد کی کمی ہوئی جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 15.34 فیصد تک آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 29 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں رزمرہ استعمال کی 10اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا ، اس کے برعکس 17 اشیا کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ۔
گزشتہ ہفتے کے دوران چکن کی قیمت میں 3.02 فیصد ، کیلا 2.35 فیصد، سرخ مرچ پائوڈر1.42 فیصد، آتا 0.85 فیصد، دال مسور 0.68 فیصد، روٹی 0.56 فیصد،دال ماش 0.53 فیصد اور چینی کی قیمت میں 0.49 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔
اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 8.03 فیصد، 6.53 فیصد، دال چنا 2.20 فیصد ، لہسن 1.76 فیصد ، آلو 0.63 فیصد، انڈے 0.55 فیصد، ایل پی جی 0.51 فیصد ، گڑ 0.41 فیصد، باسمتی چاول 0.41 فیصد ، جلانے کی لکڑی 0.12 فیصد اور شرٹنگ کی قیمت میں 0.07 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔

گرم چائے پینا ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے زیادہ مفید قرار
- 5 گھنٹے قبل

جھگڑے والی رات الگ سونا ہی بہتر‘ مریم نفیس کا ازدواجی مشورہ
- 3 گھنٹے قبل

گوگل پر کن چیزوں کی تلاش نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے؟ ماہرین کی ہدایات
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقا کے دو اہم کھلاڑی باہر
- 5 گھنٹے قبل

برطانوی وزیراعظم کا اعلان ، مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے 10 ملین پاؤنڈ فنڈ
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے نئے معاہدے
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ابراہیمی معاہدہ رواں برس کے اختتام تک طے پا جائے گا،ٹرمپ کا دعویٰ
- 4 گھنٹے قبل
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان کے بعد سندھ حکومت کی بھی خیبرپختونخوا کی مسترد شدہ بکتر بند گاڑیاں لینے کی درخواست
- 3 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
- 6 گھنٹے قبل

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، میتھو شارٹ اور کونولی کی شاندار اننگز سے سیریز اپنے نام کر لی
- 3 گھنٹے قبل

غزہ میں انسانی بحران سنگین، امدادی پابندیاں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ
- 3 گھنٹے قبل