تجارت
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ
سونے کی قیمت میں 1400 روپے اضافے 2 لاکھ 63 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 1200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 25 ہزار 908 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں مسلسل 2 روز کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 100روپے ہوگئی تھی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 24 ہزار 708 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ سونے کی قیمت میں 22 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2503 ڈالر کی سطح پر آ گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2518 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
پاکستان
داعش کاایک مرتبہ پھر افغانستان پر حملہ، 15 افراد جاں بحق
داعش کے دہشت گردوں نے افغانستان کے صوبے دائی کنڈی میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا
داعش کے دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر افغانستان کے صوبے دائی کنڈی میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اب تازہ واقعہ میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے صوبے دائی کنڈی میں حملہ کیا۔ داعش نے ذمہ داری قبول کرلی ہے جبکہ وزارت داخلہ نے بھی گزشتہ روز ہونے والے حملے کی تصدیق کردی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کچھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ فروری میں کالعدم تنظیم داعش یا دولت اسلامیہ خراسان کے انٹیلی جنس سربراہ قاری فاتح اورداعش بھارت کے سربراہ اعجاز امین اہنگرکوکابل میں ہلاک کردیا گیا تھا جس کی افغان حکومت نے باقاعدہ طورپراس کی تصدیق تھی۔
اعجاز امین کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں داعش کے حملوں میں تبدریج اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل امریکا بھی افغانستان میں بگڑتی امن و امان سے متعلق تشویش کا اظہار کرچکا ہے۔ تقریباً 25 سال سےبھارت کومطلوب اعجازاہنگرعرف ابوعثمان الکشمیری کا نام جنوری 2023 میں دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
اس سے قبل حرکت اللہ جہاد نامی تنظیم سے وابستہ اعجاز ہنگرنے 2015 میں دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیارکی تھی، بھارتی حکومت کے مطابق وہ مقبوضہ کشمیر میں تنظیم کیلئے لوگوں کو بھرتی کرتا تھا۔
طالبان کی نگراں حکومت سے قبل اعجاز اہنگرافغان جیل میں تھا تاہم 2021 میں کابل پرطالبان کنٹرول کےبعد جیل سے فرار ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ داعش نے گزشتہ ماہ بھی دارالامان کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ کیا تھا جس میں 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے تھے
پاکستان
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی مستعفی
انہوں نے مئی 2023 میں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے افغانستان کا عہدہ سنبھالا تھا
وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق آصف درانی نے مئی 2023 میں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے افغانستان کا عہدہ سنبھالا تھا، آصف درانی کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے بعد پاکستان کے افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے کی آسامی خالی ہوگئی ہے۔
پاکستان
حکومت کی رواں مالی سال کے دوران 32 ڈیموں کی تعمیر کیلئے رقم فراہمی کی یقین دہانی
وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کو ہدایت کی ہے
قومی اسمبلی کو آج (جمعہ) بتایا گیا کہ وفاقی حکومت رواں مالی سال کے دوران بتیس ڈیموں کی تعمیر کے لئے رقم فراہم کررہی ہے۔
آبی وسائل کے وزیر مصدق ملک نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ مکمل ہونے پر ان منصوبوں میں تقریباً 84 لاکھ انتیس ہزار دو سو اٹھاسی ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی اور 4 لاکھ 36 ہزار 934 ایکڑ رقبہ زیر کاشت آئے گا۔
وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ نرسوں کو عالمی معیار کے مطابق تربیت فراہم کریں۔ انہوں نے کہا اس سے پاکستان مقامی طور پر اور بیرون ملک نرسوں کی طلب کو پورا کرنے کے قابل ہوجائے گا۔
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پہلا مباحثہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
موسم 2 دن پہلے
صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک میں وی پی اینز کو بلاک نہیں کیا جا رہا، پی ٹی اے
-
تجارت 2 دن پہلے
اسلام آباد کے بجلی صارفین 14 روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم
-
کھیل ایک دن پہلے
خالد محمود ڈائریکٹر پی سی بی اپنے عہدے سے دستبردار
-
پاکستان 2 دن پہلے
توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین کی ضمانت منظور
-
دنیا 2 دن پہلے
ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر نائن الیون حملوں کو 23 سال مکمل