جی این این سوشل

پاکستان

پانی ذخیرہ کرنے کے مثبت نتائج آنے لگے ہیں،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ پانی ذخیرہ کرنے کے مثبت نتائج آنے لگے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پانی ذخیرہ کرنے کے مثبت نتائج آنے لگے ہیں،وزیراعظم عمران خان
پانی ذخیرہ کرنے کے مثبت نتائج آنے لگے ہیں،وزیراعظم عمران خان

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں زمین میں پانی کم ہونے کی سطح روک لی ہے۔ 1980کے بعد پہلی بار پنجاب میں زمین میں پانی کی سطح کم ہونے سے رکی ہے ۔

پانی ذخیرہ کرنے کیلئے اہداف پر کام کیا اور بہترین پالیسی اپنائی ہے ،پالیسی میں ری سائیکلنگ ،نئےایکوافائرچارجز،بارش کاپانی ذخیرہ کرناشامل ہے۔

 

جرم

بلوچستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی بلوچستان لبریشن آرمی کے 6 دہشت گرد ہلاک

یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور بے گناہ افراد پر برا ہ راست حملوں میں ملوث تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی  بلوچستان لبریشن آرمی کے 6 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بلوچستان لبریشن آرمی کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور بے گناہ افراد پر برا ہ راست حملوں میں ملوث تھے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق ان دہشت گردوں کی ہلاکت بی ایل اے کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابی نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی، اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے نور خان ایئربیس پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا استقبال کیا جب کہ انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی کابینہ کےارکان بھی استقبال کے لئے موجود تھے، روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے وزیراعظم انور ابراہیم کو پھول پیش کیے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی، اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا احتجاج : مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلسوں اور احتجاج پر پابندی

میانوالی میں تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کے اعلان پر موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند ہے جبکہ رینجرز کی دو کمپنیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی  ٹی آئی کا احتجاج :  مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ،  جلسے جلسوں اور احتجاج پر پابندی

پی ٹی آئی کی جانب سے بروز بدھ پنجاب کے شہروں فیصل آباد، میانوالی اور بہاولپور میں احتجاج کی کال دی گئی ہے  جبکہ صوبائی حکومت نے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر کے جلسے جلسوں اور احتجاج پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جن اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ان میں فیصل آباد، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، چنیوٹ اور جھنگ شامل ہیں جبکہ میانوالی میں پولیس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کیلئے دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنوں، جلسوں اور مظاہروں سمیت احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ مختلف شہروں میں کنٹینرز بھی کھڑے کر دیے گئے ہیں۔

بہاولپور پولیس کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ فیصل آباد میں بھی موٹر وے اور جی ٹی روڈ سے داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جس سے عام شہریوں کو سفر کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ  میانوالی میں تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کے اعلان پر موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند ہے جبکہ رینجرز کی دو کمپنیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll