جی این این سوشل

پاکستان

لاہورکے علاقے کاہنہ سے مفتی عزیزالرحمان کا دوسرا بیٹا بھی گرفتار

لاہور : مدرسے میں طالب علم کے ساتھ مبینہ زیادتی کے ملزم مفتی عزیزالرحمان کا ایک اور بیٹا گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہورکے علاقے کاہنہ سے مفتی عزیزالرحمان کا دوسرا بیٹا بھی گرفتار
لاہورکے علاقے کاہنہ سے مفتی عزیزالرحمان کا دوسرا بیٹا بھی گرفتار

 

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے طالب علم کے ساتھ مبینہ زیادتی کے ملزم مفتی عزیزا لرحمان اوران کے ایک بیٹے کی گرفتاری پہلے ہی ہوچکی ہے، مفتی عزیزالرحمان کو میانوالی جبکہ ان کے ایک بیٹے الطاف الرحمان کو لکی مروت سے گرفتار کیا گیا ۔ جبکہ دوسرے بیٹے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارے تھے ۔

پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد لاہور کے علاقے کاہنہ کے ایک مدرسے پر چھاپہ مارکر مفتی عزیزالرحمان کے دوسرے بیٹے کو بھی گرفتار کرلیا ۔

لاہورپولیس کی جانب سے دیگر ملزموں لطیف الرحمان اور عبداللہ کی گرفتاری کےلیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ پولیس کی جانب سے کل ملزموں کو عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان

ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا ، نواز شریف

نوازشریف نے سوال اٹھایا کہ ہماری حکومتوں کو کیوں فارغ کیا گیا؟، ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان خوشحال ملک ہوتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا ، نواز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا اور ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو آج پاکستان خوشحال ملک ہوتا۔

لاہور میں اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سرپرستی میں بہت عمدہ پروگرام شروع ہوا، اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے اجراء پر خوشی ہورہی ہے۔

نوازشریف نے سوال اٹھایا کہ ہماری حکومتوں کو کیوں فارغ کیا گیا؟، ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان خوشحال ملک ہوتا۔ کسی جماعت نے اتنا کام نہیں کیا جتنا مسلم لیگ ن نے کیا اور مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہمیشہ ملکی استحکام آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹروے مسلم لیگ ن کے دور میں بنے، ڈالر کو ہم نے باندھ کر رکھا، دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ن لیگ نے ختم کی جب کہ یلو کیپ منصوبے کو ختم کردیا گیا اور اس ملک میں پہلی اورنج لائن بھی ن لیگ نے بنائی۔a

انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہونا چاہیے جب کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی عوام پر ہی خرچ کی جارہی ہے، 75 سالوں میں لوگوں کی بہت بڑی آبادی گھروں سے محروم ہے، عوام سے قرض کی مد میں کوئی سود نہیں لیا جارہا، ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بلوچستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی بلوچستان لبریشن آرمی کے 6 دہشت گرد ہلاک

یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور بے گناہ افراد پر برا ہ راست حملوں میں ملوث تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی  بلوچستان لبریشن آرمی کے 6 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بلوچستان لبریشن آرمی کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور بے گناہ افراد پر برا ہ راست حملوں میں ملوث تھے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق ان دہشت گردوں کی ہلاکت بی ایل اے کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابی نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا احتجاج : مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلسوں اور احتجاج پر پابندی

میانوالی میں تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کے اعلان پر موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند ہے جبکہ رینجرز کی دو کمپنیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی  ٹی آئی کا احتجاج :  مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ،  جلسے جلسوں اور احتجاج پر پابندی

پی ٹی آئی کی جانب سے بروز بدھ پنجاب کے شہروں فیصل آباد، میانوالی اور بہاولپور میں احتجاج کی کال دی گئی ہے  جبکہ صوبائی حکومت نے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر کے جلسے جلسوں اور احتجاج پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جن اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ان میں فیصل آباد، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، چنیوٹ اور جھنگ شامل ہیں جبکہ میانوالی میں پولیس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کیلئے دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنوں، جلسوں اور مظاہروں سمیت احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ مختلف شہروں میں کنٹینرز بھی کھڑے کر دیے گئے ہیں۔

بہاولپور پولیس کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ فیصل آباد میں بھی موٹر وے اور جی ٹی روڈ سے داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جس سے عام شہریوں کو سفر کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ  میانوالی میں تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کے اعلان پر موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند ہے جبکہ رینجرز کی دو کمپنیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll