جی این این سوشل

پاکستان

مولانا فضل الرحمان نے 26 ترمیم کا جنازہ نکالا ہے، شیخ رشید

یہ ترمیم ن اور ش سب کے گلے پڑے گی ان کو کچھ نہیں ملے گا، سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان نے 26 ترمیم کا جنازہ نکالا ہے، شیخ رشید
مولانا فضل الرحمان نے 26 ترمیم کا جنازہ نکالا ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ترمیم کا جنازہ نکالا ہے، یہ ترمیم ن اور ش سب کے گلے پڑے گی ان کو کچھ نہیں ملے گا۔

عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آفریدی چیف جسٹس آیا ہے، آفریدیوں نے سکھوں، برٹش، روس اور امریکا کو شکست دی تھی، امید ہے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ملک میں انصاف کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جسٹس منیب اختر اور جسٹس منصور علی شاہ نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے، یہ جو خواب دیکھ رہے تھے سب چکنا چور ہو گئے، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ جو ہورہا ہے اس پر کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور مولانا فضل الرحمان دو ہی آدمیوں نے عزت بڑھائی ہے باقی سب نے اپنی عزت پر جھا ڑو پھیرا ہے، مولانا فضل الرحمان نے 26 ترمیم کا جنازہ نکالا ہے، یہ ترمیم ن اور ش سب کے گلے پڑے گی ان کو کچھ نہیں ملے گا، 27 ویں ترمیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، 27 ویں ترمیم کے خلاف مولانا فضل الرحمان کال دیں گے، 27 ویں ترمیم پر مولانا نے کال دی تو ان کو لگ پتہ جائے گا۔

شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے پھر کہوں گا کہ لوگوں کو معافی دیں، غریب آدمی کے لیے عدالتوں میں آنا آسان نہیں ہے۔

علاقائی

سانحہ کارساز:عدالت نے ملزم نتاشہ کو  کر بری کر دیا

ذرائع  کے  مطابق فریقین کی جانب سے صلح نامے  پر دستخط ہونے کے بعد ملزمہ کو بری کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سانحہ کارساز:عدالت نے ملزم نتاشہ کو  کر بری کر دیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی نے کارساز ٹریفک حادثہ کی ملزمہ نتاشہ بیگ کو بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی  سٹی کورٹ میں کارساز حادثہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نتاشہ علیل ہیں اور وہ عدالت میں  پیش نہیں ہوسکتیں، جس پر عدالت نے کہا کہ ملزمہ کو 2 بجے تک پیش کیا جائے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے سماعت 2 بجے تک ملتوی کردی، بعدازاں سٹی کورٹ کراچی کی جانب سے متاثرین کے حلف نامے قبول کرتے ہوئے  کیس کی  مرکزی  ملزمہ نتاشہ کو کیس سے بری کردیا۔

ذرائع  کا کہنا ہے دونوں فریقن کی جانب سے صلح نامے پر دستخط ہونے کے بعد ملزمہ نتاشہ بیک کو بری کیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ یہ واقعہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر پیش آیا تھا جہاں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی جس کے نتیجے میں  موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی عمران عارف اور آمنہ جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

حادثے کےبعد پولیس نے مرکزی ملزمہ کو حراست میں لینے کے بعد پرچہ درج کیا، مگر بعد میں ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملزمہ نے دوران ڈرائیونگ نشہ آور چیزیں استعمال کر رکھیں تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

محمد رضوان کے کپتان بننے پر شعیب ملک کا رد عمل

محمد رضوان سمارٹ کرکٹر ہیں،ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں، شعیب ملک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محمد رضوان کے کپتان بننے پر شعیب ملک کا رد عمل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے محمد رضوان کے کپتان بننے پر خوشی کا اظہار کر دیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ محمد رضوان کے کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے پر خوشی ہے، وہ سمارٹ کرکٹر ہیں۔

اس موقع  پر شعیب ملک   کامزید کہنا تھا کہ محمد رضوان نے جہاں بھی کپتانی کی  وہ کامیاب رہے، امید ہے کہ قومی ٹیم میں بھی وہ کامیاب ہوں گے، میں  ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں، ان کا کہنا تھا کہ ناکامی زیادہ سکھاتی اور کامیابی صرف آپ کا دماغ خراب کرتی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے  وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کا کپتان جبکہ سلمان علی آغا  کو قومی ٹیم   کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم

اپنے لیے بلاوجہ پریشانی نہ بنائیں، واٹس ایپ کال ہو یا جیسے بھی ہو آپ بات کرا دیا کریں، اسلام آباد ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت   کا  بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی عمران خان کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل شعیب شاہین نے موقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فونک بات بھی نہیں کرائی جاتی جس پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب دیا کہ واٹس ایپ کال کی سہولت جیل مینوئل میں نہیں ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے جواب پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیئے کہ اپنے لیے بلاوجہ پریشانی نہ بنائیں، واٹس ایپ کال ہو یا جیسے بھی ہو آپ بات کرا دیا کریں۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل مینوئل کے مطابق جس قسم کی سہولیات کے حقدار ہیں فراہم کریں، جیل رولز میں جو سہولت موجود ہے وہ تمام بانی پی ٹی آئی کو فراہم کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں اخبار بھی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll