کھیل

ہنڈریکس کی شاندار سنچری، پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست

ہینڈریکس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  117 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 days ago پر Dec 14th 2024, 9:51 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہنڈریکس کی شاندار سنچری، پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست

سنچورین:ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 سے فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ریضا  ہینڈریکس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  117 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، جبکہ وین ڈرڈاوسن  نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

پاکستان کی باؤلنگ میچ میں بے بس نظر آئی اور پروٹیز نے 207 رنز کا ہدف با آسانی حاصل کرلیا۔

سنچورین میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 206 رنز بنائے،پاکستان کی طرف سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتےہوئے،98 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی،انہوں نے اپنی اننگ میں 5 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔

 

جنوبی افریقہ نے ہدف آخری اوور میں پورا کر لیا۔

اس کے علاوہ کپتان محمد رضوان نے 11، بابر اعظم 31، عثمان خان 3 اور طیب طاہر 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عرفان خان نے 16 گیندوں پر 30 رنز بنائے جبکہ عباس آفریدی 4 گیندوں پر 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے گیلیم اور بارٹ مین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔