آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے سے بجلی ٹیرف میں کمی ہوگی


وفاقی حکومت نے مزید 6 آئی پی پیز کے ساتھ بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق مہنگی بجلی پیدا کرنے والے آئی پی پیز کےساتھ معاہدوں میں ایک اور پیش رفت ہوئی ہے، 6 آئی پی پیز کے ساتھ 2396 میگاواٹ کے معاہدے ختم کرنے سے مزید300 ارب روپے کی بچت کا امکان ہے۔
گل احمد انرجی کے ساتھ136 میگا واٹ کا معاہدہ ختم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، اسی طرح کیپکو پاورپراجیکٹ کے1638 اور لبرٹی پاور کے 200 میگاواٹ کےمعاہدے ختم کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اٹک پاور کے ساتھ 165، کوہ نور انرجی کے ساتھ131 میگا واٹ اور ٹپال انرجی کے ساتھ 126 میگاواٹ کی بجلی کی خرید کے معاہدے بھی منسوخ کیے جائیں گے، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے سے بجلی ٹیرف میں کمی ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت 13 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کر چکی ہے، ان میں بگاس سےچلنے والے8 نجی بجلی گھروں کےساتھ معاہدوں کی منظوری بھی شامل ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم نےآئی پی پیز سے مذاکرات کے لیے ٹاسک فورس قائم کر رکھی ہے۔
سابق نگران وزیرگوہر اعجاز نے آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا معاملہ اٹھایا تھا،جبکہ آئی پی پیزکوکیپسٹی پیمنٹس کی مد میں سالانہ2 ہزارارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی جا رہی تھیں۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 hours ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 hours ago







.jpg&w=3840&q=75)