پاکستان
کراچی ائیر پورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
بھارتی پائلٹ نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی،ائیرپورٹ حکام
کراچی: جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھارت کے مسافر بردار طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق پر دہلی سے جدہ جانے والی بھارتی پروازنے ایک مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
سی سی اے ذرائع کے مطابق جہاز کے عملے نے مرد مسافر کو آکسیجن فراہم کی تاہم حالت خراب ہونے پر پائلٹ نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کی۔
بھارتی پائلٹ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق اجازت ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی کی طرف کیا اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کی۔
حکام کے مطابق طیارہ لینڈ کرنے کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم طیارے میں سوار ہوئی اور مسافر کو طبی امداد فراہم کی۔
دنیا
شام: ترکیہ نے 12 سال بعد دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا
ترکیے نے برہان کوراوغلو کوشام کے لیے ناظم الامور مقرر کیا
شام میں ترکیے کے سفارت خانے نے 12 برس بعد دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکیے نے برہان کوراوغلو کوشام کے لیے ناظم الامور مقرر کیا۔
واضح رہے کہ سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے 2011ء میں مظاہرین کے خلاف بدترین کریک ڈاؤن کیا تھا،جس کی وجہ سے ترکیے نے شام میں خانہ جنگی کے بعد 2012ء میں اپنی سفارتی سرگرمیاں روک دی تھیں، اور حال میں بشار حکومت کےخاتمے کے بعد ترکیہ نے دوبارہ اپنا سفارت خانہ کھول دیا ہے۔
دنیا
یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک، 40 لاپتہ
حادثے کے بعد اب تک 39 افراد کو بچایا جا چکا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے،یونانی کوسٹ گارڈ حکام
یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے۔
یونانی ریسکیو حکام نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ کشتی کے حادثے کے بعد اب تک 39 افراد کو بچایا جا چکا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے۔ کوسٹ گارڈ نے کہا کہ انہیں کریٹ کے جزیرے پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاپتہ ہونے والوں کی تعداد کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
یونان کشتی حادثے پر وزیراعظم شہباز شریف نے میں پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کی وجہ سے کئی افراد کی جانیں جاتی ہیں اور ہر سال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں، انسانی سمگلر ایک ایسا ظالم مافیا ہے جو غریب عوام کوجھوٹے اور سنہری خواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انسانی سمگلنگ اندوہناک جرم ہے، اس گھناؤنے فعل کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا ہے،محسن نقوی نے تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جو واقعےکی تحقیقات کر کے 5 روزمیں رپورٹ وزیرداخلہ کو دے گی۔
دنیا
اسرائیل کے لبنان میں ڈرون حملے ، حزب اللہ کے رکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
گزشتہ سال سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں
اسرائیل نے لبنان میں کیے گئے ڈرون حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے رکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ لبنان کے سرحدی علاقے خیام میں کیے گئے ڈرون حملے کے ذریعے حزب اللہ کے رکن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
علاوہ ازیں اسرائیل کی غزہ میں بھی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 66 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب صیہونی فوج نے لبنان میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیے جانے والے پوسٹ آفس کو بھی نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں .
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈماڈل کے تحت ہو گی، آئی سی سی نے منظوری دے دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
پاکستان ایک دن پہلے
جعلی ڈگری ثابت ہونے پرنادرا کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد ملازمت سے فارغ
-
تفریح 2 دن پہلے
خلیل الرحمان قمر اغوا کیس:عدالت نے 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی
-
پاکستان ایک دن پہلے
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کارروائیاں،43 خارجی ہلاک
-
علاقائی 23 گھنٹے پہلے
بلوچستان:تعلیمی اداروں میں سردیوں کی طویل اور مختصر تعطیلات کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر اعظم سے تاجکستان کے وزیر توانائی کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط