جی این این سوشل

پاکستان

پاور ڈویژن کی مزید 6 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنےکی خبروں کی تردید

پاور ڈویژن اس خبر کی مکمل تردید کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس طرح کی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاور ڈویژن کی  مزید 6 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنےکی خبروں کی تردید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاور ڈویژن نے مزید 6 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنےکی خبروں کی تردید کر دی۔

ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز پر مزید چھ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں جو کہ بے بنیاد ہیں۔

پاور ڈویژن اس خبر کی مکمل تردید کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس طرح کی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ اگر مستقبل میں ایسی کوئی پیشرفت ہوتی ہے تو حکومت پاکستان اسے مصدقہ ذرائع سے عوام تک پہنچائے گی۔

تجارت

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط ہوگئے ہیں۔ 

ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے معاہدے پر دستخط کئے، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدے پر دستخط کئے۔

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق قرض پروگرام کی رقم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  کے ذریعے سماجی تحفظ اور ترقی کے لیے استعمال کی جائے گی۔

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مدارس رجسٹریشن کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب کر نے کا فیصلہ

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ترمیمی بل لائے جانے کا امکان ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مدارس رجسٹریشن کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب  کر نے کا فیصلہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیراعظم کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ترمیمی بل لائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی جے یو آئی کی درخواست پر کی گئی ہے، گزشتہ روز کامران مرتضیٰ نے مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے بل میں بعض ترامیم پیش ہونے کا بھی امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مسافر کی طبیعت کی خرابی کے باعث انڈین طیارہ کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کر گیا

اس سے قبل بھی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارتی ایئرلائنز کی ہنگامی لینڈنگ کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، جن میں سے 2 واقعات جولائی 2022 میں پیش آئے تھے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسافر کی طبیعت کی خرابی کے باعث انڈین طیارہ کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کر گیا

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ( پی اے اے ) نے کہا ہے کہ گزشتہ شب بھارتی ایئرلائن کے سعودی عرب کے شہر جدہ کے لیے 186 مسافروں کو لانے والے طیارے کو مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔

ترجمان پی اے اے نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مسافر کو فوری طور پر دوائیں فراہم کی گئیں، جس کے بعد اس شخص کی حالت میں بہتری آئی، ایک ڈاکٹر کی جانب سے مسافر کو پرواز میں رہنے کے قابل قرار دینے کے بعد پرواز رات 2 بجے کے قریب اپنی منزل جدہ کے لیے روانہ ہوئی۔

پی اے اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈیگو ایئرلائن کی پرواز کو جمعہ کی رات 10 بجکر 54 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ’میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ‘ کرنا پڑی۔

اس سے قبل بھی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارتی ایئرلائنز کی ہنگامی لینڈنگ کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، جن میں سے 2 واقعات جولائی 2022 میں پیش آئے تھے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر مسافروں کو طیارے کے اندر ہی رہنے کے لیے کہا گیا تھا، اسپائس جیٹ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا، جس کے بعد انہیں دبئی لے جانے کے لیے متبادل طیارہ کراچی بھیجا گیا تھا۔
پروازوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق یہ طیارہ ایئربس اے 321-271 این ایکس ماڈل کا تھا جس کی پرواز نمبر 6 ای 63 تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll