کپتان شان مسعود 11، بابراعظم 8، محمد ہریرہ 6 اور کامران غلام 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے


ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنالیے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونیوالا میچ دوبارہ دھند کے باعث وقت کے پہلے ختم کردیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور محمد ہریرہ نے کیا جو کہ ٹیم کو ایک اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اورقومی ٹیم کی پہلی وکٹ 16 رنز پر گری، بیٹر محمد ہریرہ 6 بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ 20 کے مجموعی اسکور پر کپتان شان مسعود صرف 11 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 31 رنز پر گری جب کامران غلام 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،جبکہ 46 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 8 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کا آگے بڑھایا، محمد رضوان 51 جبکہ سعود شکیل 56 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔
قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کر کے حریف ٹیم کو پریشانی میں ڈالنا چاہتے ہیں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی آخری سیریز میں فتح سمیٹ کر سیزن کا اختتام کرنا پہلا ہدف ہے۔
اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی ابتداء میں میزبان ٹیم کیخلاف جلد وکٹیں لیکر انہیں مشکل میں ڈالیں۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 4 منٹ قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 5 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 5 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 5 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل






