القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی ہے، اس کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دوں گی،وزیر اعلی مریم نواز
میرے والد نے 45 سال ملک کی خدمت کی ہے، نواز شریف کو اقامہ پر نکالا گیا، مجھے اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی،مریم نواز


راولپنڈی:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے بعد القادر یونیورسٹی میرے پاس آ گئی ہے، وہاں کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دوں گی۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نےراولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ملک کو نفرت نہیں اتحاد چاہیے، ملک کو انتشار نہیں امن چاہیے، میرا دل چاہتا ہے کہ بچوں کے ہاتھوں میں اسکالرشپ دوں پیٹرول بم نہیں،ان کا کہنا تھا کہ جن بچوں کو پیٹرول بم دیے گئے وہ آج جیلوں میں ہیں، انہیں پولیس پرحملوں کی ترغیب دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ترغیب دی گئی کہ سوشل میڈیا پر جو دیکھیں اس پر آنکھیں بند کرکے یقین کر لیں، جنہیں ورغلایا گیا وہ آج جیلوں میں ہیں۔
وزیر اعلی مریم نواز کا کہنا تھا میرے والد نے 45 سال ملک کی خدمت کی ہے، نواز شریف کو اقامہ پر نکالا گیا، مجھے اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آیا، القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی، انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بانی پی ٹی آئی پہلے وزیراعظم ہیں جن کو کرپشن پر سزا سنائی گئی۔
فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج کے فیصلے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، یہ شخص اسی اڈیالہ جیل میں قید ہیں جس میں نواز شریف اور میں قید تھے،انہوں نے مزید کہا کہ میرے سیل میں کیمرے لگائے گئے تھے، جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اور یہ اچھی بات ہےاس سے میرا وزن کم ہو گیا۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا القادر یونیورسٹی سرکاری تحویل میں دے دی گئی ہے، اب وہ یونیورسٹی میرے پاس آگئی ہے، القادر یونیورسٹی کے طلبا کو بھی اسکالرشپ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس میں کرپٹ پریکٹس اور بدعنوانی کا مرتکب ہونے پر بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ جرم میں معاونت کرنے پران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

پاکستانی کھلاڑی وحید نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ سرو کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا
- 5 گھنٹے قبل
وزیر اعلی پنجاب نے بس سروس کے کرایوں میں اضافے کو مسترد کر دیا
- 4 گھنٹے قبل
الحمر ا آرٹس کونسل لاہور میں ہونے والا پنجابی کلچر میلہ ملتوی
- 6 گھنٹے قبل
چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی : چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا بڑا اقدام
- 4 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر حکومتی رہنماؤں کا خراج تحسین
- 2 گھنٹے قبل

جو ریاست کو توڑنے کی بات کرے گا، بندوق اٹھائے گا ریاست اس کا قلع قمع کرے گی،سرفراز بگٹی
- 6 گھنٹے قبل

اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے
- 2 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل،21 افراد شہید، تمام دہشتگرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت منظور
- 6 گھنٹے قبل
وزیر منصوبی بندی کا ’’اڑان پاکستان‘‘اور نوجوانوں کے کردار پر خطاب
- 7 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس حملہ : آپریشن مکمل ، 190 یرغمالی بازیاب، موقع پر موجود تمام دہشتگرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ اورگداگری ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
- 6 گھنٹے قبل