Advertisement
علاقائی

پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

تعلیمی شعبے میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ سکیم، ہونہار سکالرشپ پروگرام اور الیکٹرک بائیک سکیم کو بھی برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے،ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Jun 1st 2026, 4:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

لاہور:  پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت کسی نئے ٹیکس کے نفاذ کی تجویز شامل نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں صوبے کی مجموعی ٹیکس وصولیوں کا ہدف تقریباً 712 ارب روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے، ٹیکس آمدن میں سب سے بڑا حصہ سروسز پر جنرل سیلز ٹیکس کا ہوگا، جس سے 320 ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے۔

اسی طرح بجٹ دستاویزات کے مطابق ایکسائز ڈیوٹی سے 128 ارب روپے، سٹامپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن فیس سے 90 ارب روپے جبکہ سیلز ٹیکس سے 82 ارب روپے کی آمدنی حاصل ہونے کی توقع ہے۔

صوبائی بجٹ میں موٹر وہیکل ٹیکس سے 47 ارب روپے، بجلی سے متعلق ٹیکسز اور ڈیوٹیز سے 35.2 ارب روپے جبکہ لینڈ ریونیو کی مد میں 1.7 ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں کسانوں، طلبہ اور مزدوروں کے لیے مختلف سبسڈی اور فلاحی پروگرام جاری رکھنے کی تجویز بھی شامل ہے، کسانوں کو ٹریکٹرز، سولر ٹیوب ویلز، سستے بیج، کھاد اور زرعی قرضوں پر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

اسی طرح تعلیمی شعبے میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ سکیم، ہونہار سکالرشپ پروگرام اور الیکٹرک بائیک سکیم کو بھی برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ نوجوانوں کو تعلیم اور سفری سہولیات میں مزید معاونت فراہم کی جا سکے۔

علاوہ ازیں جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے کے ترقیاتی فنڈز کا کم از کم 35 فیصد حصہ جنوبی پنجاب کے منصوبوں کے لیے مختص رکھنے کی تجویز ہے۔

Advertisement
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 7 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 6 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 8 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 7 گھنٹے قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
Advertisement