Advertisement
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کیلئے جج اعظم خان اور راجہ انعام امین کانام فائنل

جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کے لیے 3 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 17th 2025, 11:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کیلئے جج اعظم خان اور راجہ انعام امین کانام فائنل

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن اجلاس کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کے معاملہ پر اہم پیشرفت ہوئی ہے،اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے سیشن جج اعظم خان اور سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار  راجہ انعام امین منہاس کو نامزد کردیا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس  میں اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کے لئے 2 ناموں پر اتفاق کیا گیا،اس کے علاوہ جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کے لیے 3 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق کمیشن نے سیشن جج اعظم خان اورسابق صدراسلام آباد ہائیکورٹ بار راجہ انعام امین منہاس کو ایڈیشنل جج نامزد کردیا۔

Advertisement