Advertisement
پاکستان

صدرمملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا خیبرمیں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 

سیکیورٹی فورسز کے قیام امن کیلئے اقدامات کو سراہتے ہیں، خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،محسن نقوی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 18th 2025, 3:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدرمملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا خیبرمیں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 
صدر آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائی کر نے پر خراج تحسین پیش کیا اور ملک میں امن وامان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا۔اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے سیکیورٹی ادارے اورعوام ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہناتھا کہ سیکیورٹی فورسز نے آج بھی بروقت آپریشن کرکے 5 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا،خارجی دہشتگردوں کو پاکستان میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،انہوں نے مزید کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے  ہیں۔ 
محسن نقوی کاکہناتھا کہ سیکیورٹی فورسز کے قیام امن کیلئے اقدامات کو سراہتے ہیں، خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ 

Advertisement
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 4 دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 19 گھنٹے قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • ایک دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 18 گھنٹے قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 2 دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 2 دن قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 19 گھنٹے قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 14 گھنٹے قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 15 گھنٹے قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 4 دن قبل
Advertisement