اپوزیشن ،صحافیوں کا احتجاج نظر انداز،سینیٹ سے متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور
قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ پیکا ایکٹ کو منظور کر چکی ہیں


اسلام آباد:حکومت نے اپوزیشن اور صحافتی تنظیموں کے احتجاج کو نظر انداز کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سےبھی متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کرالیا۔
متنازع ایکٹ کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے بل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔
جب سینیٹ اجلاس کی کوریج کے لیے آئے ہوئے صحافیوں نے سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران واک آوٹ کیا۔
بل کی منظوری کے دوران سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بل کی حمایت نہیں کررہے، وزیرکی باتیں درست ہیں کہ جھوٹ پرمبنی خبرپھیلانےکوکوئی سپورٹ نہیں کرتا، کوئی شراکت دار اس میں شامل نہیں۔
شبلی فراد نے مزید کہا کہ اس بل کا طریقہ کار درست نہیں، جو کیسز ہیں اس کے لیے نہ ادارہ بنا، نہ جج ہیں، نہ وکیل۔
اجلاس میں جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پیکا ایکٹ پر میری ترامیم تھیں جنہیں نہ کمیٹی نے منظور کیا گیا اور نہ ہی مسترد کیا گیا، یہ قائمہ کمیٹی کی نامکمل رپورٹ ہے۔
خیال رہےکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ پیکا ایکٹ کو منظور کر چکی ہیں۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 20 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 17 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 14 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 16 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago






