Advertisement

بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران اسٹیج گرنے سے 7 افراد ہلاک،متعدد زخمی

اسٹیج کے گرنے کی وجہ سے درجنوں افراد اس کے نیچے دب گئے۔ زخمیوں میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں،انڈین میڈیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 28th 2025, 10:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران اسٹیج گرنے سے 7 افراد ہلاک،متعدد زخمی

لکھنؤ:بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے جین نروان میں ایک میلے کے تقریب کےدوران اسٹیج گرنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور خواتین و بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  یہ افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب تقریب کے دوران عارضی طور پر بنایا گیا اسٹیج جو بانس اور لکڑی سے تعمیر کیا گیا تھا، زیادہ وزن کی وجہ سے گر گیا۔
یہ واقعہ اس وقت ہوا جب سیکڑوں عقیدت مند جین مذہبی رہنماؤں کی موجودگی میں بھگوان آدتی ناتھ کو لڈو چڑھانے کے لیے مقام پر پہنچے تھے۔
 اسٹیج کے گرنے کی وجہ سے درجنوں افراد اس کے نیچے دب گئے۔ زخمیوں میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 7 افراد دم توڑ گئے جب کہ دیگر 20 افراد کو طبی امداد دے کر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
پولیس کی جانب سےحادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ عارضی اسٹیج کی ساخت اور انتظامات میں کہاں کمی رہ گئی تھی جس کی وجہ سے اس طرح کا سانحہ پیش آیا۔
ضلعی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ تقریباً 30 سالوں سے ہر سال منعقد کیا جا رہا تھا، اور اس موقع پر بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیںیہ واقعہ پہلی مرتبہ پیش آیا جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Advertisement
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 2 گھنٹے قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 3 دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 2 دن قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 7 گھنٹے قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 5 گھنٹے قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • ایک گھنٹہ قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 2 دن قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 گھنٹے قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 3 دن قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement