Advertisement
علاقائی

کسی کو مراد علی شاہ سے مسئلہ ہے تو مجھ سے بات کرے کہیں اور جاکر چغلی نہ کرے، چئیرمین بلاول بھٹو

سندھ میں امن و امان کی صورتحال پیپلز پارٹی وجہ سے بہتر ہوئی ہے،بلاول بھٹو زرداری

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 28th 2025, 9:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کسی کو مراد علی شاہ سے مسئلہ ہے تو مجھ سے بات کرے کہیں اور جاکر چغلی نہ کرے، چئیرمین بلاول بھٹو

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کسی کو وزیراعلیٰ یا کسی وزیر یا بیورو کریسی سے شکایت ہے تو مجھ سے کرے یہ صوبہ پیپلز پارٹی کا ہے کہیں اور جاکر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔
چئیرمین پیپلز پارٹی نے کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تاجروںکے مسائل کو حل کرنے کے لیے پوری کوشش کروں گا ،انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو وزیراعلیٰ یا کسی وزیر یا بیورو کریسی سے شکایت ہے تو مجھ سے کرے یہ صوبہ پیپلز پارٹی کا ہے کہیں اور جاکر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔
دراصل چئیرمین بلاول بھٹو نے یہ بات کراچی کے تاجروں کی احسن اقبال کو لگائی جانے والی شکایت کے ردعمل میں کہی ہے۔
سندھ میں امن و امان کی صورتحال کے حوالےسے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال پیپلز پارٹی وجہ سے بہتر ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ آج آپ سے بھتہ نہیں مانگا جا رہا، صنعتوں کو بند کر کے مزدوروں کو سیاسی جلسوں میں نہیں لے جایا جا رہا اور آپ کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں۔
اپنی تقریر میں انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری کے مسائل بہت پہلے حل ہو جانے چاہیے تھے، اور کراچی اور ملک کی ترقی میں تاجر برادری کا اہم کردار ہے،انہوںنے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا میں نے کبھی آپ کو تنگ کیا؟‘ اور کہا کہ ’میں کیوں چاہوں گا کہ میرے یا میری حکومت کے نام پر تاجروں کو تنگ کیا جائے؟‘
چئیرمین بلاول نے کہا کہ سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبے منافع میں ہیںانہوںنے مزید کہا کہ اسلام آباد میں فیصلے کیے جاتے ہیں ٹیرف سیٹ کیے جاتے ہیں ہم سے مشورے کے بغیر پالیسیاں بنائی جاتی ہیں اور نقصان سب اٹھاتے ہیں جتنا سعودی عرب کے پاس تیل ہے اتنا سندھ کے پاس کوئلہ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی دیں اور سستی بجلی دیں۔
بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم اور وفاقی وزرا ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ ہم نے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ ختم کردی آپ مجھے سندھ یا کوئی ایک شہر بتادیں جہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق کے رویے کے سبب سندھ حکومت بجلی کے اپنے منصوبوں کی جانب بڑھ رہی ہے ہم جو منصوبے شروع کرنے جارہے ہیں ہمیں اس کے لیے اسلام آباد سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔

Advertisement
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 2 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • an hour ago
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 4 hours ago
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 2 days ago
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 2 days ago
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 7 hours ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 2 days ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 21 minutes ago
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 3 days ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 3 days ago
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 3 days ago
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 5 hours ago
Advertisement