قلعہ عبداللہ:سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں دوخودکش حملہ آورسمیت5خارجی ہلاک
دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی چوکی کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، جوابی فائرنگ میں تمام دہشت گرد مارے گئے،ترجمان


راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں کارروائی کرتے ہوئے دو خود کش حمل آوروں سمیت 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کےعلاقے گلستان میں خارجی دہشت گردوں نےسیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کو سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے نتیجے میں ناکام بنا دیا گیا۔
ترجمان آئی ایس پی آڑ کے مطابق حملے کے بعد دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی چوکی کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور خارجیوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تمام پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں دو خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔
خارجیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں نائیک طاہرخان اورلانس نائیک طاہراقبال بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئےشہید ہونے والے نائیک طاہر خان کا تعلق ضلع ٹانک جبکہ نائیک طاہر اقبال کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگردہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینٹائزڈ آپریشن جاری ہے،ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہماری اس جدوجہد کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 5 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 9 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 9 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 7 hours ago





