اسرائیلی پارلیمنٹ نے گزشتہ برس حماس سے تعلق کا الزام لگا کر انروا کو غیرقانونی قرار دیا تھا


اسرائیل نے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کو کام روکنے کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو اسرائیلی مندوب نے کہا کہ انروا اسرائیل میں 48 گھنٹوں کے اندر اپنا کام روک دے، اسرائیل انروا سے تمام مواصلاتی تعاون اور رابطےختم کر دےگا۔ ہم انروا کے لیے کام کرنےوالوں سے بھی تعاون و روابط ختم کریں گے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے گزشتہ برس حماس سے تعلق کا الزام لگا کر انروا کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل میں انروا کے کام کرنے پر پابندی کا قانون آئندہ 2 روز میں نافذ العمل ہونے والا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے انروا کے خاتمے کے خطرات سے خبردار کیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے کہا کہ اسرائیل کے مسلسل اقدامات عالمی برادری کی توہین ہیں۔ انرواکو کام سے روکنا غزہ کی بحالی اور سیاسی منتقلی کے کسی بھی امکان کو ختم کر دے گا۔
انہوں نے کہا کہ انروا لاکھوں فلسطینی مہاجرین کے لیے امید کی کرن ہے۔بطور اقوام متحدہ کے رکن ملک اسرائیل انروا کے کام میں مدد کرنے کا پابند ہے۔اسرائیل کو بطور قابض طاقت، کسی بھی اقوام متحدہ کی سہولت کو بند کرنے کا حق نہیں ہے۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 16 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 21 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 18 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 20 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 15 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago




