وزیراعظم میلوش ووکیوچ نے قوم سے خطاب میں کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا


سربیا میں حکومت کے خلاف مظاہرے رنگ لے آئے، وزیراعظم میلوش ووکیوچ عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہزاروں مظاہرین نے گزشتہ برس ٹرین سٹیشن حادثے کیخلاف دارالحکومت بلغراد میں شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے اہم چوراہے کی 24 گھنٹے تک ناکا بندی کی۔
بڑھتے ہوئے مظاہروں کے پیش نظر سرب وزیراعظم میلوش ووکیوچ نے قوم سے خطاب میں کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
سربیا میں مظاہروں کی تازہ لہر نومبر میں شمالی شہر نووی ساد کے ایک حال ہی میں تزئین و آرائش شدہ ریلوے اسٹیشن میں پیش آنے والے حادثے کے بعد شروع ہوئی، جس میں 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
عوامی غصے کو دیکھتے ہوئے حکومت نے حادثے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی اور تعمیرات، ٹرانسپورٹ اور تجارت کے وزرا کو برطرف کر دیا۔
تاہم طلبہ کی جانب سے مزید سخت مطالبات سامنے آئے، جن میں تعمیراتی منصوبے کے معاہدوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ بھی شامل تھا، جسے چینی کمپنیوں اور ان کے ذیلی ٹھیکیداروں نے مکمل کیا تھا۔
صدر ووچچ کو امید ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ احتجاج کی شدت میں کمی آئے گی۔ لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق وزیراعظم کا استعفیٰ حکومت کے خلاف عوامی ردعمل کو کم کرنے میں ناکام رہے گا۔
سیاسی تجزیہ کار دراگومیر آنڈیلووچ کے مطابق، ’ وزیراعظم کا استعفیٰ صرف ایک اور چال ہے، اور عوام اس دھوکے میں نہیں آئیں گے۔’
صدر ووچچ، جو کبھی مغرب اور کبھی روس کے قریب جانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ان دنوں امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے شدید دباؤ میں ہیں۔ امریکا نے انہیں روس سے فاصلہ رکھنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں سربیا نے خاموشی سے یوکرین کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالر کے اسلحے اور گولہ بارود کی فروخت کو ممکن بنایا اور اقوام متحدہ میں روس کے خلاف قراردادوں کی حمایت کی۔
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 16 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 16 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل





