ایک نشست والے لڑاکا طیارے کا پائلٹ طیارے کے تباہ ہونے سے پہلے بچ نکلنے میں کامیاب رہا

امریکی فضائیہ کے زیر استعمال جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف 35 گر کر تباہ ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فضائیہ کے زیر استعمال ایف 35 لڑاکا طیارہ الاسکا میں امریکی ائیر فورس بیس پر گر کر تباہ ہوا تاہم ایک نشست والے لڑاکا طیارے کا پائلٹ طیارے کے تباہ ہونے سے پہلے بچ نکلنے سے کامیاب رہا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں طیارے کے تباہ ہونے کے بعد آگ کے بادل بنتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
امریکی فضائیہ کے حکام نے طیارے کے حادثے کو بڑی تباہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہمارے جوان ہیں اور ہم اپنے اہلکاروں کی سیفٹی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔
طیارے کی تحقیقات کے حوالے سے امریکی فضائیہ کے حکام کا کہنا تھا امریکی فضائیہ طیارہ حادثے کی تحقیقات کو ہر صورت یقینی بنائے گی تاکہ آئندہ اس قسم کے حادثات کو کم سے کم کیا جا سکے۔
خیال رہے کہ ایف 35 امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ہے جسے ایف 16 فائٹنگ فیلکنز اور اے 10 تھنڈر بولٹ ٹو کی جگہ امریکی فوج کے حوالے کیا گیا تھا۔
ائیر اینڈ اسپیسس فورسز میگزین کی رپورٹ کے مطابق جدید ترین لڑاکا ایف 35 طیارے کی مالیت 81 ملین ڈالر ہے اور اس وقت الاسکا کی ائیر فورس بیس پر 54 ایف 54 طیارے کھڑے ہیں۔

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 43 منٹ قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 4 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل





