نیمار اپنے ملک برازیل کے مقامی کلب سانتوس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں


بزایل کے کپتان اور اسٹار فٹبالر نیمار جونئیر نے سعودی عرب معروف فٹبال کلب الہلال سے راہیں جدا کرلیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے فارورڈ پلئیر نیمار جونئیر نے سعودی کلب الہلال کو جوائن کیا تھا تاہم مسلسل انجری مسائل کے سبب فٹبالر نے کلب چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
نیمار الہلال کلب سے راہیں جدا کرنے کے بعد اپنے ملک برازیل کے مقامی کلب سانتوس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔
سعودی کلب الہلال نے اپنے ایکس اکاؤنٹ لکھا کہ کلب انکی خدمات پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے اور خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہے جبکہ انکے کیریئر میں کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
نیمار نے 2023 میں فرانسیسی فٹبال کلب پی ایس جی کو چھوڑ کر الہلال میں شمولیت اختیار کی تھی، جہاں انہوں نے انجری کے باعث صرف 7 میچز کھیلے، الہلال میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے نومبر 2023 میں برازیل سے سرجری بھی کروائی تھی۔
نیمار گزشتہ سال ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ 5 ہفتوں تک ایکشن سے باہر رہے۔ حالیہ خبروں کے مطابق نیمار سانتوس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جہاں سے اُن کے کیریئر کا آغاز ہوا تھا تاہم دیگر حتمی معاہدے اگلے ہفتے ہوں گے۔
واضح رہے کہ نیمار جونیئر نے فرانسیسی کلب کو چھوڑ کر الہلال سے دو سالہ معاہدہ کیا تھا تاہم وہ ایک سال بعد ہی کلب سے علیحدہ ہوگئے، سعودی کلب پی ایس جی کے مقابلے 6 گُنا زیادہ رقم ادا کررہا تھا۔
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
- 12 hours ago

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 11 سال کا عرصہ بیت گیامگر والدین کا غم آج بھی تازہ
- 4 minutes ago

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار
- a day ago

معرکہ حق کے دوران گرائے جانے والے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
- 36 minutes ago

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شہدا کے ورثا کی امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑ کردی
- 23 minutes ago

اداکارہ اریج چودھری نے ڈرامہ ’پل دو پل‘ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کر لیا
- 28 minutes ago

گزشتہ روز کے ضافے کے بعد سونا آج ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 minutes ago

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- a day ago

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
- 20 hours ago

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے
- 17 minutes ago

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری
- 19 hours ago

باجوڑ: انسداد پولیو ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس
- 32 minutes ago









