یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں سست روی اور انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحٰق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا


وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کا ڈائریکٹر جنرل لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
سلمان چودھری ایڈشنل سیکرٹری داخلہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، اس سے قبل آئی جی موٹروے پولیس رہ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے نام کی منظوری لی جائے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ سلمان چودھری حالیہ کشتی حادثے کی تحقیقات کیلئے4 رکنی ٹیم کےساتھ مراکش گئےتھےاور سلمان چودھری نے مراکش کشتی حادثے پر رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی تھی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے یونان میں کشتی حادثے میں پاکستانی تارکین وطن کی اموات کے معاملے پر شروع کی گئی تحقیقات میں سست رفتاری برتنے پر ڈی جی وفاقی تحقیقاتی ادارےاحمد اسحٰق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق 2 روز قبل یونان کشتی حادثے میں ملوث ایف آئی اے کے ایک انسپکٹر،2 سب انسپکٹرز،2 ہیڈ کانسٹیبل اور 8 کانسٹیبلز کو نوکری سے برخاست کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں سست روی اور انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحٰق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحٰق جہانگیر نےگزشتہ ماہ کشتی حادثے میں ملوث اہلکاروں کےخلاف محکمانہ کارروائیوں پر سماعت کی تھی۔
اس موقع پر انہیں آگاہ کیاگیا تھاکہ گزشتہ سال کے یونان کشتی حادثے میں ملوث ایک انسپکٹر،2 سب انسپکٹرز،2 ہیڈ کانسٹیبل اور 8 کانسٹیبلز کو نوکری سے برخاست جب کہ 3 کانسٹیبلز کی ترقی روکنےکے احکامات صادر کیےگئے ہیں، ترجمان نےبتایا تھاکہ سزا پانے والے اہلکار فیصل آباد ایئرپورٹ میں تعینات تھے۔

کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات
- 5 hours ago
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 21 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- 3 hours ago

بیٹی اور اہلیہ کے اغوا، قتل کیس میں سابق ڈی ایس پی عثما ن حیدر کی عبوری ضمانت خارج
- 4 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا
- 5 hours ago

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 19 hours ago

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 20 hours ago

فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ
- 5 hours ago

ملتان: نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق،لواحقین کاشدید احتجاج
- 4 hours ago

حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز
- 9 minutes ago
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا
- 2 hours ago

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- a day ago










.webp&w=3840&q=75)