لاہور ہائی کورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کی شقوں پر عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد
پہلے فریقین کا مؤقف آ جائے پھر فیصلہ کریں گے، جسٹس فاروق حیدر


لاہور ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کی شقوں پر عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کردی۔
لاہور ہائی کورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے فوری طور پر پیکا ترمیمی آرڈیننس کی مختلف شقوں پر عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔
دورانِ سماعت جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیئے کہ پہلے فریقین کا مؤقف آ جائے پھر فیصلہ کریں گے۔ عدالت نے 3 ہفتوں میں تمام فریقوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ ہائی کورٹ میں صحافی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر ندیم سرور ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن، پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی نے پیکا ترمیم سے متعلق بل منظور کیے۔ پیکا بل منظوری کے لیے اسمبلی نے اپنے رولز معطل کر کے اسے فاسٹ ٹریک کیا۔
درخواست گزار کے مطابق پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت فیک انفارمیشن پر 3برس قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ ماضی میں پیکا کو خاموش ہتھیار کے طور استعمال کیا جاتا رہا۔ پیکا ترمیمی ایکٹ میں نئی سزاؤں کے اضافے سے ملک میں رہ جانے والی تھوڑی سی آزادی بھی ختم ہو جائے گی۔
عدالت میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ پیکا بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا۔ پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دی گئی آزادیٔ اظہار شدید متاثر ہوگی۔ ایکٹ غیر آئینی اور آئین میں دی گئی آزادیٔ اظہار کے تحفظ سے متصادم ہے۔
عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے اور عدالت پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت ہونے والی کارروائیوں کو درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کرے۔

عدالت کی جانب سے مرکز انصاف ہاؤس کو 24 مارچ تک خالی کرانے سے روک دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ اورگداگری ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
- 2 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس حملہ : آپریشن مکمل ، 190 یرغمالی بازیاب، موقع پر موجود تمام دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت منظور
- 2 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل : 2 ہیڈ وراڈرز کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر نوکری سے برطرف
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی کھلاڑی وحید نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ سرو کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا
- 40 منٹ قبل
ابیٹ آباد :سکول وین گہری کھائی میں جاگری ، 2 بچے جاں بحق،11 بچے زخمی
- 4 گھنٹے قبل

معروف گلوکارہ مہک علی کی نئی قوالی ’’ادا‘‘ریلیز
- 3 گھنٹے قبل

جو ریاست کو توڑنے کی بات کرے گا، بندوق اٹھائے گا ریاست اس کا قلع قمع کرے گی،سرفراز بگٹی
- 2 گھنٹے قبل
الحمر ا آرٹس کونسل لاہور میں ہونے والا پنجابی کلچر میلہ ملتوی
- 2 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی ،لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار
- 2 گھنٹے قبل
وزیر منصوبی بندی کا ’’اڑان پاکستان‘‘اور نوجوانوں کے کردار پر خطاب
- 2 گھنٹے قبل