اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار اقبال ڈوگر نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا

رمضان شوگر ملز کیس میں اینٹی کرپشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مقدے سے بری کر دیا گیا۔
اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار اقبال ڈوگر نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، مقدمے کی سماعت کے دوران مدعی اپنے بیان سے منحرف ہو گئے تھے۔
نیب کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے 2015 میں چنیوٹ میں رمضان شوگر ملز کے لیے نالہ تعمیر کروایا، گندے نالے کی تعمیر سے ملکی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔
احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر 9 اپریل 2019 کو فرد جرم عائد کی، 14 فروری 2019 کو لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کی تھی جبکہ 6 فروری 2020 کو لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی ضمانت بھی منظور کر لی۔
نئے ثبوتوں کے بعد اور ضمنی ریفرنس دائر ہونے کے بعد 6 اگست 2020 کو پھر سے فرد جرم عائد کی گئی، نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت لاہور نے 11 ستمبر 2022 کو ریفرنس نیب کو واپس بھجوایا۔
سپریم کورٹ نے نیب ترمیمی ایکٹ کلعدم قرار دیا تو 22 ستمبر 2023 کو ریفریس سماعت کے لیے دوبارہ احتساب عدالت کو بھیجا گیا، 6 ستمبر 2024 کو سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو پھر سے بحال کیا تو 17 اکتوبر 2024 کو احتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگر ملز ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کو منتقل کردیا۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر سرکاری خزانے سے رمضان شوگر ملز کےلئے نالے بنانے کا الزام تھا۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 18 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 18 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 18 hours ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 19 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 18 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 days ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 days ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 18 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 15 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago





