بھارتی فوج کی فائرنگ میں ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ڈرائیور کی لاش سمیت ٹرک کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا


سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت بدستورجاری ہے، بھارتی فوج کی دہشت گردی میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نےضلع بارہ مولا کے ایک علاقے میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا،اس دوران ایک مال بردار ٹرک نے مال اتار لینے کے لیے علاقے میں داخل ہونے کے لیے ٹرن لیا جس پر بھارتی فوج نے براہ راست فائرنگ کردی۔
بھارتی فوج کی فائرنگ میں ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ڈرائیور کی لاش سمیت ٹرک کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا،اسی طرح ایک اور واقعے میں ضلع کٹھوا کے رہائشی نوجوان کو بھارتی فوج نے اسپیشل فورس کے ہمراہ کی گئی ایک کارروائی میں گرفتار کیا تھا، نوجوان کی تشدد زدہ لاش ویران علاقے سے برآمد ہوئی۔ لواحقین نے لاش کو سڑک پر رکھ کر بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے یومِ کشمیر منایا گیا تھا۔
قابض بھارتی فوج نے اس دن بھی پورے مقبوضہ کشمیر کو جیل خانے میں تبدیل کردیا تھا۔ چپے چپے پر اہلکار تعینات تھے،اس کے باوجود غیور اور بہادر کشمیریوں نے پاکستانی وزیراعظم ، آرمی اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم کی تصاویر کے پوسٹرز لگائے اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں ریلیاں نکالیں۔
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن کا سماں
- 7 گھنٹے قبل

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
- ایک گھنٹہ قبل

معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
- 7 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
- 37 منٹ قبل

پنجاب حکومت کا ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس میں دہشت گرد لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سکیورٹی ذرائع
- 28 منٹ قبل

جعفر ایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
- 18 منٹ قبل

پاکستان اور چین کا 14 ویں جے سی سی اجلاس کے جولائی میں انعقاد پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 11 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس حملہ : 13 دہشتگرد ہلاک،80مسافر بازیاب
- 10 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ اور ایران کی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
- 13 منٹ قبل
وزیر اعظم کی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
- 7 گھنٹے قبل