وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ آئندہ زراعت کے تمام شعبوں میں بہتری لانے کیلئے کاشتکاروں سے مشاورت کی جائے گی ۔


وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں آئندہ کاشتکاروں سے مشاورت کی جائے گی۔
وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ آئندہ زراعت کے تمام شعبوں میں بہتری لانے کیلئے کاشتکاروں سے مشاورت کی جائے گی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا زراعت میں بہتری اور ترقی کیلئے ایک اور اہم فیصلہ-آئندہ زراعت کے تمام شعبوں میں بہتری لانے کیلئے کاشتکاروں سے مشاورت کی جائے گی جس کیلئے وزیر اعلی پنجاب نے ہدایات جاری کردی ہیں- ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے آج زراعت ہاؤس لاہور میں منعقدہ ایگریکلچر کمیشن کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری زراعت اُسامہ خان لغاری،سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ثاقب علی عطیل بھی موجود تھے جبکہ ممبر کمیشن رانا سلیم، رانا اعجاز احمد نون، خالد محمود کھوکھر سمیت فوڈ سیکیورٹی کمشنر محکمہ زراعت و دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران، ترقی پسند کاشتکار شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبہ میں زرعی شعبے کی ٹرانسفارمیشن کی جا رہی ہے-کاشتکاروں کی خوشحالی اور زرعی ترقی کے لئے بہتر پالیسیاں ترتیب دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایگریکلچر کمیشن کا ماہانہ بنیادپر ایک اجلاس لازمی ہونا چاہیے۔ اس ضمن میں ایگریکلچر کمیشن کے لئے مختلف پینل آف چئیرز مقرر کئے جائیں تاکہ اُن کی سرکاری مصروفیات کے باعث اجلاس میں تعطل پیدا نہ ہو۔انھوں نے ایگریکلچر کمیشن کے تحت مختلف فصلوں کے مطابق ٹاسک فورس کمیٹیاں بنانے کی ہدایات کیں۔صوبائی وزیر نے نئے پرائس کنٹرول کموڈٹیز کے محکمے کو بھی کمیشن میں شامل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ تاکہ فصلوں کی سٹوریج اور قیمتوں کے تعین بارے اُن کی آراء بھی لی جا سکے۔
صوبائی وزیر نے کمیشن کے پرائیویٹ اراکین کو ایک پرفارما پر قابلِ عمل تجاویز مرتب کرنے بارے بھی ٹاسک سونپا تاکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ان تجاویز کو حتمی شکل دی جا سکے۔
انھوں نے کہا کہ امسال محکمہ زراعت پنجاب نے1 کروڑ62 لاکھ50 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت کا ہدف حاصل کر لیا ہے جس سے صوبہ میں فوڈ سیکیورٹی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پہلی دفعہ زیادہ گندم اُگاؤ پیکج متعارف کرایا ہے جس سے صوبہ میں گندم کی کاشت ہدف کے مطابق یقینی بنانے میں مدد ملی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بذاتِ خود کسانوں کو یقین دلایا کہ گندم کے کاشتکاروں کا نقصان نہیں ہونے دیا جائے گا۔وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ صوبہ میں کاشتکاروں میں فصلوں کے معیاری بیج کی فراہمی کے لئے پنجاب سیڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
امسال کپاس کی اگیتی کاشت کے لئے صوبہ میں 10 لاکھ ایکڑ ہدف مقرر کیا گیا ہے اور 5 ایکڑ یا اُس سے زیادہ کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو25 ہزار روپے بذریعہ وزیر اعلیٰ کسان کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔یہ پائلٹ پراجیکٹ صوبہ میں کپاس کی بحالی کیلئے معاون ثابت ہو گا۔اس کے علاوہ زرعی ماہرین کی مشاورت سے صوبہ میں ماحولیاتی زونز(Agro Ecological Zones) کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے ذریعے 6 لاکھ کاشتکاروں نے اب تک40 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضہ جات حاصل کئے ہیں۔اس کے علاوہ صوبہ میں زرعی میکانائزیشن کے لئے سروس پروائیڈرز کے تحت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ گرین ٹریکٹر پروگرام کا پہلا مرحلہ اگلے ماہ مکمل ہو جائے گا۔کاشتکاروں کی فنی راہنمائی کیلئے نوجوان زرعی گریجویٹس گزشتہ 6 ماہ سے اپنی خدمات فیلڈ میں سر انجام دے رہے ہیں۔
حکومت پنجاب زرعی ریسرچ کے اداروں اور یونیوسٹیوں کے درمیان ہم آہنگی کیلئے اقدامات کر رہی ہے جس سے زرعی تحقیق کے معیار میں بہتری آئے گی۔اس کے علاوہ زراعت اور کاشتکاروں کے مفاد میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کسانوں کا اپنا بینک بھی قائم کیا جائے گا۔
اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ ایگریکلچر کمیشن کو8 سال کے بعد دوبارہ فعال کیا گیا ہے جو کہ زرعی چیلنجز کا سامنا کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ زراعت کو روایتی انداز سے جدت پسندی کی طرف لے جانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

ٹھوس شواہد ہیں جعفر ایکسپریس حملہ علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا، قونصلرجنرل
- 27 منٹ قبل

پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
- 39 منٹ قبل

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 108 ملین ڈالر کی ضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی
- 11 منٹ قبل

وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس شروع
- 15 گھنٹے قبل

یمن حملوں میں شامل کروڑوں ڈالر کا امریکی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- 2 گھنٹے قبل
نوشکی : پیٹرول سے بھرے ٹرک میں دھماکا، 40 سے زائد افراد زخمی
- 17 گھنٹے قبل

بھارت اور فرانس کے درمیان 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ
- 17 گھنٹے قبل

کینیڈا الیکشن:لبرل پارٹی کو واضح برتری حاصل، مارک کارنے کا جیت کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

حج آپریشن شروع ، اسلام آباد اور لاہور سے پروازیں عازمین کو لیکر مدینہ منورہ پہنچ گئیں
- 2 گھنٹے قبل

زیارت: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کےتبادلے میں کالعدم بی ایل اےکے 7 دہشتگرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

فیڈرل پبلک سروس نے سی ایس ایس 2024 کےتحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ، ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی
- 2 گھنٹے قبل