ملک میں دہشت گردی کے پیچھے بین الاقوامی طاقتیں ہوں گی، دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونا ہوگا،بلاول بھٹو


لاہور:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل ترجیح ہونی چاہیے، نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں کچھ جماعتوں کی عدم شرکت افسوسناک ہے۔
لاہورگورنر ہاوّس میں خطاب کرتے ہوئےچئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی عروج پر ہے اور سیاست تقسیم کا شکار ہے، دہشت گرد بلوچستان اور خیبرپختونخوا سرگرم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بین الاقوامی طاقتیں ہوں گی، دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ پاکستان مشکلات سے دوچار ہے، پاکستان کے عوام غربت اور بے روز گاری کا سامنا کررہے ہیں، پاکستان کے عوام سیاست دانوں کی طر ف دیکھ رہے ہیں، ان کا کہنا تھاکہ عوام کے مسائل کا حل ترجیح ہونی چاہیے، نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں کچھ جماعتوں کی عدم شرکت افسوسناک ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن وامان پرخصوصی توجہ دینا ہوگی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہناتھا کہ قومی ایشوز پر اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہے، تمام جماعتوں کو ذاتی مسائل کی بجائےملک اور قوم کے لیے اکٹھا ہونا ہوگا۔
بلاول بھٹو نےمزید کہا کہ وزیراعظم سے اپیل ہے ایک بار پھر قومی سلامتی پر اجلاس بلائیں، حکومت سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی امور پر یکجا کرے، ملکی مفاد میں اجتماعی فیصلے لینا ہوں گے۔

پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ مزید کارروائی نہیں ہوگی ، نریندر مودی
- 9 hours ago

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- 16 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 16 hours ago

قومی اسمبلی سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور
- 12 hours ago

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 16 hours ago

امریکا نے جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں
- 2 minutes ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 16 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 14 hours ago

جنرل عاصم منیر کی سی ایم ایچ آمد،معرکہ حق کےزخمیوں کی عیادت
- 10 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 15 hours ago

وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہداکیلئےپیکیج کا اعلان
- 11 hours ago
پی ایس ایل 10: بقیہ میچز 17 مئی سے شروع کروانے کا فیصلہ
- 10 hours ago