Advertisement
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس:بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Mar 25th 2025, 12:37 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
190 ملین پاؤنڈ کیس:بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ  کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیںسماعت کیلئے مقرر ہو گئی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشری بیگم کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کل ہو گی،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے ۔
 رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں اعتراضات کے ساتھ مقرر کیں،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے مرکزی اپیلوں پر حتمی فیصلے تک سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ 
خیال رہے کہ 190 ملین پاوّنڈ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 14 سال اور اہلیہ بشری بی بی کو 7 سال قید کی سزائیں سنائی تھیں۔

Advertisement