فیصل آباد:دوران ڈکیتی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار
اس سے قبل تھانہ ساندل بار پولیس نے واقعے کے دو ملزمان علی شیر اور فیصل کو گرفتار کیا تھا


فیصل آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے دوران ڈکیتی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے مرکزی ملزم کوگرفتارکر لیا۔
پولیس نے واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے تھانہ ساندل بار کے علاقہ 62 ج ب چنن موٹروے کے قریب 4 روز قبل دوران ڈکیتی خاتون کو اس کے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے معاملہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث تیسرے ملزم عمر حیات کو بھی گرفتار کرکے شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا دیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز تین ملزمان کیخلاف دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج ہوا تھا۔
جبکہ اس سے قبل تھانہ ساندل بار پولیس نے واقعے کے دو ملزمان علی شیر اور فیصل کو گرفتار کیا تھا، دونوں ملزمان عدالت کے حکم پر شناخت پریڈ کیلئے پہلے ہی جیل میں ہیں۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب عثمان انور نے اس واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان
- 2 گھنٹے قبل

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آرآج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے
- 4 گھنٹے قبل

حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل

پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا
- 3 منٹ قبل

ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی، دشمن کے مورچے تباہ
- 4 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
- 23 منٹ قبل

پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم
- 36 منٹ قبل
مہنگا سونا ہزاروں روپے سستا ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل
ایل پی جی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی
- ایک گھنٹہ قبل

پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک پھر سے زندہ ہو گئی
- 2 گھنٹے قبل

ایل اوسی پر کشیدگی جاری ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت
- 26 منٹ قبل