Advertisement
ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک نے عمر افراد کی نگرانی کیلئے فیملی پیئرنگ فیچر میں مزید بہتری کردی

یہ اپ ڈیٹس ٹک ٹاک کے آن لائن سیفٹی کے عزم کا حصہ ہیں، جو والدین کو بہتر نگرانی فراہم کرتے ہوئے نوجوان صارفین میں ذمہ دار اور محتاط اسکرین ٹائم کو فروغ دیتے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Apr 7th 2025, 6:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹک ٹاک  نے عمر افراد کی نگرانی کیلئے  فیملی پیئرنگ فیچر میں مزید بہتری کردی
ٹک  ٹاک نے نوجوانوں میں صحت مند ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے کی غرض سے خاندانوں کی مدد کے لیے تیار کردہ، والدین کے کنٹرولز اور فلاح و بہبود کے ٹولز میں مزید اضافہ کیا ہے۔
 
یہ اپ ڈیٹس ٹک ٹاک کے آن لائن سیفٹی کے عزم کا حصہ ہیں، جو والدین کو بہتر نگرانی فراہم کرتے ہوئے نوجوان صارفین میں ذمہ دار اور محتاط اسکرین ٹائم کو فروغ دیتے ہیں، اور اس کی فیملی پیئرنگ کی خصوصیت کو مزید بہتر بناتے ہیں۔
 
تازہ ترین اپ ڈیٹس میں درج ذیل شامل ہیں:
 
1) ٹائم اَوے شیڈولنگ: والدین اپنی مرضی کے مطابق اسکرین فری مدت (مثال کے طور پر، اسکول کے اوقات، سونے کا وقت، ہفتے کا اختتام) مقرر کرسکتے ہیں۔اگرچہ نوعمر افراد اضافی وقت کے لیے درخواست کرسکتے ہیں لیکن حتمی منظوری کا اختیار والدین کے پاس ہے۔
 
2) ٹین نیٹ ورک ویزیبلٹی: والدین اب دیکھ سکتے ہیں کہ اُن کا نوعمر فردکس  کو فولو کرتا ہے، کون اسے فولو کرتا ہے، اور کس کے اکاؤنٹس کو انہوں نے بلاک کیا ہے- اس طرح یہ  آن لائن تعاملات کے بارے میں باقاعدہ بحث کو فروغ دیتا ہے۔
 
3) فعال رپورٹنگ الرٹس: جب کوئی نوعمر فرد ٹک ٹاک  کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کانٹنٹ  کی اطلاع دیتا ہے تو ،جلد ہی ، اُن کے پاس قابل اعتماد بالغ فرد کو مطلع کرنے کا اختیار بھی ہوگا ، خواہ فیملی پیئرنگ فعال نہ ہو۔
 
 
 
اِن اپ ڈیٹس کے ساتھ ، فیملی پیئرنگ اب والدین کو ٹک ٹاک  پر اپنے نوعمرافراد کے تجربے کے مطابق 15 سے زیادہ حسب ضرورت دئیے جانے والے سیفٹی ، پرائیویسی اور فلاح و بہبود کی خصوصیات پیش کرتےہیں۔
 
 
 
نوجوانوں کے لیے صحت مند ڈیجیٹل عادات کی حوصلہ افزائی : 
 
ابتدائی تجربات سے معلوم ہوتا ہے کہ زیادہ تر نوعمر افراد اُن یاد دہانیوں کو فعال رکھنے کا انتخاب کرتے ہیں، جس سے مثبت ڈیجیٹل طرز عمل کو تشکیل دینے میں خصوصیت کی تاثیر کو تقویت ملتی ہے۔ آنے والے ہفتوں میں ٹک ٹاک  اس فیچر کے اندر مراقبہ کی مشقوں کی جانچ کرے گا، کیونکہ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ذہنی مراقبہ نیند کے معیار کو بہتر بنا سکتا ہے۔
 
ٹک ٹاک  کے ترجمان کا کہنا ہے ”ٹک ٹاک میں ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اُس میں حفاظت بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ نئی اپ ڈیٹس صحت مند ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے کے لیے ضروری ٹولز کے ساتھ خاندانوں کو بااختیار بنانے کے لیے بھی ہمارے جاری عزم کا حصہ ہیں۔ فیملی پیئرنگ کو بڑھا کر، اپنی انڈسٹری پارٹنرشپ کو مضبوط بنا کر اور صحت کے جدید فیچرز متعارف کروا کر ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ نوجوان صارفین محفوظ اور مثبت آن لائن ماحول میں تلاش، کریئٹ اور رابطہ قائم کر سکیں۔“
 
 
 
نوجوانوں کو اسکرین ٹائم کی عادات کو بہتر بنانے میں مدد دینے کے لیے ٹک ٹاک  16 سال سے کم عمر صارفین کے لیے بھی ونڈ ڈاؤن (Wind-Down Feature) فیچر متعارف کرا رہا ہے۔ اگر وہ رات 10 بجے کے بعد بھی ٹک ٹاک پر فعال رہتے ہیں تو اُن کی فار یو (For You)فیڈ  پر فل اسکرین اور پرسکون موسیقی  کے ساتھ رکاوٹ آئے گی، جس سے انہیں لاگ آف کرنے کی ترغیب ملے گی۔ اگر وہ ا سکرول(scroll) کرنا جاری رکھتے ہیں تو  ایسی صورت میں ایک دوسرا اور زیادہ مستقل اشارہ ظاہر ہو گا۔
 
 
آن لائن سیفٹی معیارات کو متحرک رکھنے والی صنعت کی شراکت داری : 
 
ٹک ٹاک  صنعت بھر میں عمر کی یقین دہانی اور ڈیجیٹل حفاظت کو مضبوط بنانے کے لیے عالمی رہنماؤں کے ساتھ فعال طور پر تعاون کر رہا ہے۔ پلیٹ فارم عمر کے حوالے سے اپنے قوانین کو نافذ کرنے اورٹک ٹاک  استعمال کرنے والے افراد کی عمر کی تصدیق کرنے کے لیے اضافی طریقوں کو شامل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اپنے نفاذ کے ایک حصے کے طور پر، ٹک ٹاک 13 سال سے کم عمر کے لوگوں کو پلیٹ فارم پر آنے سے روکنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مشین لرننگ جیسی ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے کہ نوجوان عمر کے مطابق تجربے سے لطف اندوز ہوں۔
 
 
 
ٹیلی فونیکا(Telefónica) کے ساتھ شراکت داری میں ٹک ٹاک  موبائل سروس فراہم کنندہ کی بنیاد پر عمر کی توثیق، تصدیق اور حفاظتی اقدامات میں اضافے پر بھی غور کر رہا ہے۔
 
مزید برآں، ٹک ٹاک  عمر کی یقین دہانی پر ملٹی اسٹیک ہولڈرز ڈائیلاگ میں ایک اہم شراکت دار ہے، جو سینٹر فار انفارمیشن پالیسی لیڈرشپ اور وی پروٹیکٹ گلوبل الائنس کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں عمر کی تصدیق کے لیے بہترین طریقوں کو قائم کیا جا سکے۔
 
نوجوان آوازوں کو پلیٹ فارم کی بہتری کے مرکز میں لانے کے اپنے عزم کے ایک حصے کے طور پر ، ٹک ٹاک  سنہ 2025ء کے لیے اپنی گلوبل یوتھ کونسل کو توسیع دے رہا ہے۔ پہلے کامیاب سال کے بعد ، کونسل – جسے فی الحقیقت سنہ2023ء میں قائم کیا گیا تھا –  نوجوانوں کے نقطہ نظر میں اضافہ کرنے اور پلیٹ فارم پر اُن کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے قائم کی گئی تھی۔ یوتھ کونسل ٹک ٹاک  پرحفاظت، فلاح و بہبود اور شمولیت کی پالیسیوں کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ چیز اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ پلیٹ فارم دنیا بھر میں نوجوان صارفین کی ضروریات اور تجربات کے ساتھ ترقی کرتا رہے۔
 
ان تازہ ترین اپ ڈیٹس کے ساتھ ، ٹک ٹاک  بہتر نگرانی کے ٹولز متعارف کروا کے  اور نوجوانوں میں صحت مند آن لائن عادات کی حوصلہ افزائی کرکے اور حفاظتی ماہرین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنا کر ڈیجیٹل سیفٹی اور فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم کو تقویت دے رہا ہے۔
 
 یہ کوششیں خاندانوں کے لیے ایک محفوظ اور زیادہ معاون ڈیجیٹل ماحول بنانے کے لیے پلیٹ فارم کے جاری کام کی عکاسی کرتی ہیں۔
Advertisement
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 18 hours ago
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 2 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 12 hours ago
نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟

نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟

  • 3 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 19 hours ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 18 hours ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 19 hours ago
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 2 days ago
Advertisement