کانفرنس کا مقصد سرمایہ کاری اور پالیسی اقدامات کے ذریعے معدنیات کے شعبے میں مضبوط تعاون اور جدت پسندی کے فروغ کی ضرورت کو اجاگر کرنا ہے۔


پاکستان معدنی سرمایہ کاری فورم دوہزار پچیس کے موضوع پر دوروزہ عالمی کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہوگی۔
کانفرنس کا مقصد سرمایہ کاری اور پالیسی اقدامات کے ذریعے معدنیات کے شعبے میں مضبوط تعاون اور جدت پسندی کے فروغ کی ضرورت کو اجاگر کرنا ہے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی انتھک کوششوں کی بدولت دوسال کے دوران قومی معیشت خصوصاً معدنیات کے شعبے میں مسلسل ترقی دیکھنے میں آ رہی ہے۔یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کیلئے آمادگی کا اظہار کیا جس سے ملک میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تائید ہوتی ہے۔ فورم میں معدنیات کے شعبے کی ترقی اور سرمایہ کاری کیلئے مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کئے جائیںگے جس سے اس شعبے میں نئے مواقع پیدا ہونگے۔فورم میں معدنیات کے شعبے کے مستقبل اور ترقی کیلئے جامع حکمت عملی پیش کی جائیگی۔
غیر ملکی سرمایہ کار اور ماہرین کل سے شروع ہونے والے دو روزہ منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کیتھرین مارش اور چین کے ژیان جیولوجیکل سروے سینٹر کا ایک وفد فورم میں شرکت کیلئے وفاقی دارالحکومت پہنچ گیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بنک کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ وہ اس اہم سرمایہ کاری فورم کے ذریعے معدنی شعبے کی ترقی کیلئے پرامید ہیں۔ژیان جیولوجیکل سروے سینٹر کے پروجیکٹ منیجر نے بھی فورم کیلئے نیک تمناں کا اظہار کیا ہے۔منرل انویسٹمنٹ فورم میں امریکہ اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے مندوبین بھی شرکت کریں گے۔

پاکستان میں اسٹار لنک کی سہولت کب تک میسر ہو گی ؟وفاقی وزیر آئی ٹی نے بتادیا
- 10 گھنٹے قبل

دنیا بھر میں آج صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- 11 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے 24 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا،مگر کیوں؟
- 11 گھنٹے قبل

اداکارہ سحر ہاشمی نے محبت میں دھوکا کھانے کا انکشاف
- 5 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10کیلئے میچ آفیشلزکااعلان کر دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا ،وزیراعظم
- 8 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان نے امت اسلامیہ کے نام اہم پیغام جاری کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

کراچی کی ترقی کے لئے وفاق سے 100 ارب روپے گرانٹ کی درخواست
- 5 گھنٹے قبل
اماراتی وزیر خارجہ کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات ، غزہ جنگ بندی پر زور
- 12 گھنٹے قبل

کچھ عرصے پہلے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہواتھا، لیکن کبھی کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوا،بیرسٹر گوہر
- 12 گھنٹے قبل

بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر ہو گئے
- 11 گھنٹے قبل
ٹک ٹاک نے عمر افراد کی نگرانی کیلئے فیملی پیئرنگ فیچر میں مزید بہتری کردی
- 11 گھنٹے قبل