سانحہ 9 مئی احتجاج یا ریلی نہیں بلکہ ادارےپر حملہ تھا، پنجاب حکومت کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش
لاہور میں 110 ملین کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ا راولپنڈی میں 26 ملین، میانوالی میں 50 ملین کا نقصان ہوا،رپورٹ


اسلام آباد: پنجاب حکومت نے سانحہ 9 مئی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی،جس میں کہا گہا ہے کہ نو مئی احتجاج یا ریلی نہیں بلکہ ایک ادارے پر حملہ تھا۔
پنجاب حکومت کی پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 9 مئی کے ہنگاموں سے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ اور 9 مئی کے 24 ہزار 595 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 9 مئی کو پنجاب کے 38 شہروں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے املاک کو نقصان پہنچایا گیا، لاہور میں 110 ملین کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، اسی طرح راولپنڈی میں 26 ملین کا نقصان پہنچایا گیا، میانوالی میں 50 ملین کا نقصان ہوا۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے رپورٹ میں بتایا کہ 9 مئی کو ایک ادارے پر حملہ کیا گیا، 9 مئی صرف احتجاج یا ریلی نہیں بلکہ ادارے پر حملہ تھا۔
پنجاب بھر کے 38 اضلاع میں 319 مقدمات درج ہوئے۔ ملزمان کی تعداد 35 ہزار 962 ہے۔ جبکہ 11 ہزار 367 ملزمان گرفتار ہوئے۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 9 مئی پرتشدد احتجاج کے سبب ملک کو 197 اشاریہ 348 ملین روپے کا نقصان ہوا اور پرتشدد احتجاج کے سبب 152 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل
اسرائیلی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور
- 11 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت
- 15 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ
- 12 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ
- 15 گھنٹے قبل

ایران کے علاقے مہرستان میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی شناخت جاری
- 11 گھنٹے قبل

لاہور : ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
- 15 گھنٹے قبل
اوگرا نے اپریل 2025 کیلئے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا
- 14 گھنٹے قبل

امریکی مدد کے بغیراسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں کر سکتا ، امریکی معیشت دان
- 15 گھنٹے قبل

پاک فوج کی بین الاقوامی مشق ’’پی اے ٹی ایس 2025‘‘ کا آغاز
- 12 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج : پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد
- 14 گھنٹے قبل

ہائیکورٹ ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ معطل کرنے اور ٹرانسفر ججز کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد
- 15 گھنٹے قبل