نئی دریافت سے یومیہ 7 کروڑ 3 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی جبکہ نئی دریافت سے یومیہ 310 بیرل خام تیل بھی حاصل ہو گا،اعلامیہ


شمالی وزیرستان :تیل و گیس کی پیداوار کے شعبے سے اچھی خبر ، ماڑی پٹرولیم انرجیز نے شمالی وزیرستان کے سپین وام 1 کنویں کی لوکہارٹ فارمیشن میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے ڈیڑھ ماہ کے دوران شمالی وزیرستان سے گیس اور تیل کی چوتھی دریافت کا اعلان کردیا۔
ماڑی انرجیز کے اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ نئی دریافت سے یومیہ 7 کروڑ 3 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی جبکہ نئی دریافت سے یومیہ 310 بیرل خام تیل بھی حاصل ہو گا۔
ماڑی انرجیز نے اس دریافت کو پاکستان میں تیل و گیس کے حوالے سے حوصلہ افزا قرار دیا ہے ،ماڑی انرجیز کے چیئرمین نے تعاون کرنے پر سکیورٹی فورسز، وفاقی و صوبائی حکومتوں اور وزارتِ پیٹرولیم کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ماڑی انرجیز نے وزیرستان بلاک سے تیسری دریافت کا اعلان کیا تھا، تیسری دریافت سے 2 کروڑ 38 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس اور یومیہ 122 بیرل خام تیل کا تخمینہ لگایا گیا تھا،جب کہ اس سے قبل مارچ اور فروری میں بھی ماڑی انرجی لمیٹڈ نے گیس کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 11 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 9 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 12 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 10 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 11 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 10 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 8 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 9 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 8 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 13 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 11 گھنٹے قبل