انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے چاروں صوبوں میں بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اوراس میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،محسن نقوی


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انسانی اسمگلرز کے خلاف ملک بھر میں موثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار اور نئے تعینات ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) وقار الدین سید نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری بھی موجود تھے۔
دوران ملاقات وزیر داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو غیر قانونی امیگریشن کیخلاف مؤثر حکمت عملی تیار کرنے اور ڈی جی این سی سی آئی اے کو سائبر کرائمز کی روک تھام کیلیے اقدامات کرنے کی ہدایات کیں۔
وزیر داخلہ نے سائبر سیکیورٹی کو ایک نیا چیلنج قرار دیا اور کہا کہ این سی سی آئی اے کی استعداد کار بڑھائی جائے گی اور افسروں کو تربیت کے لیے بیرون ملک بھیجا جائے گا۔
ملاقات میں محسن نقوی نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے چاروں صوبوں میں بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ انسانی اسمگلرز کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، طلال چوہدری نے بھی اس موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملک سے غیر قانونی سپیکٹرم اور منظم جرائم کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث لوگ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 13 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 12 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 14 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 17 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 18 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل




