پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعداسٹاک ایکسچینچز میں شدید مندی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 3282 پوائنٹس کمی سے 110285 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے


پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور ممبئی اسٹاک ایکسیچنج میں کاروبار میں شدید مندی کی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے۔
رات گئے بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہونے والے بزدلانہ حملے اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد صبح کاروبار کے شروع ہونے پر بھارت کی ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا بدترین آغاز ہوا۔
بھارت کی ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں ایک فیصد سے زائد کی مندی دیکھی گئی اور سینسیکس انڈیکس 80 ہزار سے نیچے چلا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان ہے اور 100 انڈیکس 3282 پوائنٹس کمی سے 110285 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب پاک بھارت جھڑپوں کے بعد عالمی منڈی میں گرتی ہوئی خام تیل قیمتوں کو سہارا مل گیا اور خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ گیس کی قیمتیں بھی 2 فیصد بڑھ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل 62 ڈالر 52 سینٹس میں فروخت فروخت ہو رہا ہے اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 59 ڈالر 54 سینٹس کی سطح پر موجود ہے جبکہ گیس 3 ڈالر 55 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 14 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 12 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 12 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 16 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 12 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 days ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 14 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 11 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 9 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago








