شمالی جبالیہ کے علاقے میں رات گئے بمباری میں 22 بچے اور 15 خواتین سمیت 50 فلسطہینی شہید ہوئے


غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت رکنے کا نام نہیں لے رہی، فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 80 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
غزہ میں شمالی جبالیہ کے علاقے میں کئی گھروں پر رات گئے بمباری کی گئی، جس میں 22 بچے اور 15 خواتین سمیت 50 فلسطہینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد جبالیہ کے اسپتال میں مزید 9 افراد کی لاشیں لائی گئیں جن میں سے 7 بچے شامل تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو اسرائیلی فوج کی بمباری میں مجموعی طور پر 80 فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے منگل کو جبالیہ اور اردگرد کے علاقوں کے رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ دی تھی، جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے راکٹ داغے گئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں حماس اور فلسطینی جنگجوؤں کو نشانہ بنایا۔ اس سے قبل منگل کو اسرائیلی فوج کی جانب سے خان یونس کے یورپی اسپتال کے احاطہ میں 9 بنکر بسٹر بم پھینکے گئے، بم پھٹنے سے کئی مقامات پر زمین پھٹ گئی۔ اسرائیلی حملے میں 28 فلسطینی شہید جبکہ 70 افراد زخمی ہوئے۔
یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے سربراہ نے سلامتی کونسل کے اراکین پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک، غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تقریباً 60 ہزارفلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 6 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 7 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- an hour ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 6 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago





