صدر ٹرمپ نے امیر قطر سےملاقات میں سرمایہ کاری سمیت غزہ، روس، یوکرین تنازع اور ایران پر تبادلہ خیال کیا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے بعد قطر پہنچ گئے جہاں انہوں نے قطر کے ساتھ تجارتی اور دفاعی تعاون کے معاہدوں پر ستخط کیے۔
دورہ سعودی عرب کے بعد امریکی صدر ٹرمپ بدھ کو قطر پہنچے جہاں دوحہ ائیرپورٹ پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ٹرمپ کا استقبال کیا۔ اس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شاہی محل آمد پر روایتی تلواروں کا رقص بھی پیش کیا گیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے شاہی محل میں امیر قطر سے بند کمرہ ملاقات کی جس میں غزہ، روس، یوکرین تنازع اور ایران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد ٹرمپ نے لوسيل محل میں امیر قطر کے عشائیے میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کیلئے قطر امریکا کے ساتھ مل کرکام کر رہا ہے، ایران کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا دورہ قطر، امریکا تعلقات کو نئی بلندی پر لے کر جائے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے قطر کے ساتھ تجارتی اور دفاعی تعاون کے معاہدوں پر بھی ستخط کیےجس میں امریکی کمپنی کے 200 ارب ڈالرز مالیت کے 160 طیاروں اور امریکی ایم کیو 9 بی ڈرون طیاروں کی فروخت شامل ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا، قطر کے درمیان ایک کھرب 200 ڈالر کا معاشی تبادلہ ہوگا۔
امریکی صدر ٹرمپ آج قطر میں اپنا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب میں امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدہ 6 سو ارب ڈالر کے سعودی سرمایہ کاری وعدے کا حصہ ہے۔
دفاعی معاہدوں میں جی ای گیس ٹربائنز کی برآمدات، توانائی کے شعبے میں 14 ارب 20 کروڑ ڈالر کا معاہدہ اور 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کے 737 بوئنگ طیاروں کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 7 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 7 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 7 hours ago





