سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو ہوگا اور نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی،سالانہ


اسلام آباد: نئے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کے حوالے سے حکومت نے تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے حکومت نے نیشنل اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس 20 مئی کو طلب کر لیا ہے اور نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو ہوگا اور نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔
آئندہ مالی سال ترقیاتی منصوبوں پر 921 ارب خرچ کرنے کی تجویز ہے،جبکہ وزارت ترقی و منصوبہ بندی نے 2900 ارب روپے کا بجٹ مانگ تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ اے پی سی سی میں سالانہ اکنامک پلان کی بھی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، مہنگائی کا ہدف مقرر ہوگا۔
زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبوں کے اہداف بھی مقرر کیئے جائیں گے۔ اے پی سی سی کے فیصلوں کی حتمی منظوری قومی اقتصادی کونسل دے گی۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے آخر میں بلائے جانے کا امکان ہے۔

ایران کا اسرائیل کے حساس فوجی اور انٹیلی جنس مراکز پر براہِ راست حملہ
- 11 منٹ قبل

اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی ہوسٹل میں طالبہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

جسٹس بابر ستار کےاسلام آباد ہائیکورٹ رولز میں تبدیلی پر تحفظات، چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان کے علاقے پشین میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ
- 2 گھنٹے قبل

چین کا ٹرمپ کے تہران سے شہریوں کو فوری انخلا کے بیان پر سخت ردعمل
- 41 منٹ قبل

رہائش کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسا شہر لسٹ میں شامل؟
- ایک گھنٹہ قبل

ایران نے اسرائیل کا ایک اور ایف 35 جنگی جہاز گرانے کا دعویٰ
- 3 گھنٹے قبل

خوراک کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے جاری،مزید 47 افراد شہید
- 41 منٹ قبل

39اراکین اسمبلی کی حد تک پی ٹی آئی کو نشستیں دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کی استدعا مسترد
- ایک گھنٹہ قبل

ریڈیو اورٹیلی ویژن کے معروف فنکار طارق عزیز کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے
- 15 منٹ قبل

مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری تنویر ضمانت خارج ہو نے پر گرفتار
- 2 گھنٹے قبل