پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کو قومی عزت و وقار کا اصل نگہبان سمجھتے ہیں ، صدر مملکت
صدر مملکت نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کےدوران ان کے بلند حوصلےکو سراہا۔ صدر نے افسران اور جوانوں کی جنگی تیاری اور فرض شناسی کو سراہا


صدر مملکت آصف علی زرداری نےکہا ہےکہ پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کو قومی عزت و وقار کا اصل نگہبان سمجھتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نےگوجرانوالا چھاؤنی کا دورہ کیا،صدر مملکت کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت کی آمد پر آرمی چیف نے ان کا استقبال کیا۔صدر مملکت نے "معرکۂ حق" کی کامیاب تکمیل میں پاک افواج کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ کردار کو سراہا۔
صدر کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں ایک مقدس امانت اور قومی فخر کا باعث ہیں، وطن کے یہ سپوت، قوم کے پائیدار جذبے سے سرشار ہو کر سیسہ پلائی دیوار بنے، وطن کے یہ سپوت غیر متزلزل عزم کے ساتھ مادرِ وطن کےدفاع کے لیے سیسہ پلائی دیواربنے، وطن کےسپوتوں نے دشمن کےناپاک عزائم کو جرأت مندی اور عملی مہارت سے ناکام بنایا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ رہےگی کہ چند گھنٹوں میں مسلح افواج نے دشمن کو پسپا کیا، مسلح افواج نےپاکستان کی طاقت، ثابت قدمی، قومی یکجہتی کا دوٹوک پیغام دیا،پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کو قومی عزت و وقار کا اصل نگہبان سمجھتے ہیں۔
صدر مملکت نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کےدوران ان کے بلند حوصلےکو سراہا۔ صدر نے افسران اور جوانوں کی جنگی تیاری اور فرض شناسی کو سراہا۔
صدر مملکت نے "آپریشن بنیان مرصوص" کی کامیاب تکمیل پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی اور قوم کے محافظوں پر فخرکا اظہار کیا۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 3 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 12 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 7 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 13 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 13 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago


