منی لانڈرنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نےشہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف درخواست خارج کر دی
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کے دوران وکیل کی جانب سے پیش نہ ہونے پر اسے خارج کر دیا


لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کیخلاف مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالت عالیہ نے شہزاد اکبر کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شہزاد اکبر نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی بریّت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ تاہم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کے دوران وکیل کی جانب سے پیش نہ ہونے پر اسے خارج کر دیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ کیس کو عدم پیروی کے باعث نمٹا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے 2020 میں تحریک انصاف کی حکومت کے دوران شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔ کیس کی طویل کارروائی کے بعد ٹرائل کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو بری کر دیا تھا۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 10 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 12 منٹ قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 9 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 9 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 گھنٹے قبل


