Advertisement
پاکستان

نیشنل گرڈ کمپنی اور لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے پاور سیکٹر انڈیجنائزیشن پر مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد 

وفاقی وزیر برائے توانائی نے پاور ایکوئپمنٹ مینوفیکچرنگ ڈیش بورڈ سے متعلق کہا کہ ڈیش بورڈ کا اجرا خوش آئند ہے اور یہ پاور سیکٹر انڈیجنائزیشن میں معاونت کرے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر May 24th 2025, 8:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیشنل گرڈ کمپنی اور لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے پاور سیکٹر انڈیجنائزیشن پر مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد 

لاہور:  نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (سابقہ این ٹی ڈی سی) اور لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے آج پاور سیکٹر انڈیجنائزیشن روڈ میپ کی تیاری  کیلئے قومی مشاورتی ورکشاپ کا لمز کیمپس لاہور میں انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں پاور سیکٹر کے سینئر حکام، سرکردہ ماہرین، پالیسی سازوں اور صنعتوں کے نمائنددوں نے شرکت کی اور پاور سیکٹر میں مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لائحہ عمل کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا۔
وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری نے ورکشاپ سے آن لائن خطاب کیا اور این جی سی اور لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ورکشاپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت امپورٹس کے بجائے ایکسپورٹس پر مبنی معیشت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ، پاور سیکٹر میں انڈیجنائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کیلئے ہمیں ماہرین اور انڈسٹری سے روابط میں بہتری لانا ہوگی۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ این جی سی پاور سیکٹر انڈیجنائزیشن پالیسی کو نافذ کرنے والا پہلا قومی ادارہ ہے اور اس کا سٹریٹجک پروکیورمنٹ ماڈل پہلے ہی مثبت نتائج فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے واپڈا ، ڈسکوز ، کے الیکٹرک اور سرکاری و نجی بجلی پیدا کرنے والے اداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اس پالیسی پر عملدرآمد شروع کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی ری سٹرکچرنگ بھی کی جا رہی ہے اور انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جبکہ انرجی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی بھی جلد فعال کر دی جائے گی جو پاور سیکٹر کے پراجیکٹس کی پلاننگ اور تکمیل کی ذمہ دار ہوگی۔


اس سے پہلے پاکستان کے پہلے پاور ایکوئپمنٹ مینوفیکچرنگ ڈیش بورڈ کا اجراء کیا گیا، یہ ایک رئیل ٹائم ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو لوکلائزیشن پر پیشرفت، وینڈرز کی استعداد کی نشاندہی اور سٹریٹجک سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ڈیش بورڈ کا افتتاح چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز این جی سی اور لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ایڈوائزر ڈاکٹر فیاض احمد چوہدری، چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر وسیم نذیر، منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی انجینئر محمد وسیم یونس، چیف ایگزیکٹو آفیسر کے الیکٹرک سید مونس عبداللہ علوی اور دیگر نے کیا۔ 


سردار اویس احمد لغاری نے پاور ایکوئپمنٹ مینوفیکچرنگ ڈیش بورڈ سے متعلق کہا کہ ڈیش بورڈ کا اجرا خوش آئند ہے اور یہ پاور سیکٹر انڈیجنائزیشن میں معاونت کرے گا۔


ڈاکٹر فیاض احمد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ این جی سی کی انڈیجنائزیشن کی حکمت عملی اور اس کے تحت جاری کیے گئے ایجوکیشنل آرڈرز کے باعث قومی زرمبادلہ کی مد میں 10 ملین ڈالر کی بچت کی جا چکی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لمز توانائی کے شعبے میں پالیسی سازی، ڈیجیٹل اور ادارہ جاتی تبدیلی کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ دس سالہ انٹی گریٹیڈ جنریشن کیپسٹی ایکسپنشن پلان اور ٹرانسمیشن ایکسپنشن پلان کے تحت آئندہ دس سال میں ٹرانسمیشن سیکٹر میں 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی، ہم چاہتے ہیں کہ یہ آلات و میٹیریل پاکستان میں ہی تیار کیا جائے جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔


چیئرمین پی ای سی، انجینئر وسیم نذیر نے مقامی صنعتوں کا فروغ تیز کرنے میں کونسل کے کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مقامی صنعت کی ترقی کیلئے ماہرین اور صنعت کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔


منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی، انجینئر محمد وسیم یونس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاور سیکٹر انڈیجنائزیشن پلان کے اہداف اور نفاذ کی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا اور اس کی کامیابی کے لیے ادارے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ این جی سی نے مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ مئی 2022 میں ادارے نے مقامی صنعت کی حوصلہ افزائی کے لیے پالیسی متعارف کرائی اور اس نے ابتک مقامی صنعتوں کو 2 ارب روپے کے ایجوکیشنل آرڈرز جاری کئے ہیں جن میں سے صرف پچھلے تین برسوں میں 781 ملین روپے کے ایجوکیشنل آرڈرز شامل ہیں۔ 2023 میں ادارے نے اپنی ٹائپ ٹیسٹ پالیسی میں بھی نرمی کردی۔

یہ اقدامات وزارت تجارت کی طرف سے جاری ایس آر او نمبر 827 کے مطابق ہیں جس کے تحت انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ نئے صنعتی اداروں کی رہنمائی اور سہولت فراہم کرتا ہے۔


ورکشاپ میں منیجنگ ڈائریکٹر پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی انجینئر عابد لطیف لودھی، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈ چیئرمین ڈاکٹر طاہر مسعود، چیف ایگزیکٹو آفیسر کے الیکٹرک سید مونس عبداللہ علوی، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین بورڈ Danpak Kotak اور حکومت، صنعت اور ریگولیٹری اداروں کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی اور بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے اداروں میں استعمال ہونے والے میٹریل و آلات کی مقامی سطح پر تیاری کو درپیش چیلنجز اور مواقع پر بات چیت کی۔ ورکشاپ کے خصوصی سیشنز میں پاور سیکٹر آلات کی ملکی طلب کو پورا کرنے کیلئے مقامی مینوفیکچررز کی استعداد کا جائزہ لیا گیا جبکہ صنعتوں کے نمائندوں اور ریگولیٹرز نے پاور سیکٹر انڈیجنائزیشن پلان پر عملی نفاذ کے لیے پالیسی سازوں کو اہم سفارشات پیش کیں۔


پرووسٹ لمز ، ڈاکٹر طارق جدون نے کہا کہ لمز موثر پالیسی سازی، جدت اور تبدیلی کے لئے قومی پلیٹ فارم کے طور پر پرعزم ہے۔ ڈائریکٹر لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ اور این جی سی بورڈ ممبر ڈاکٹر نوید ارشد نے کہا کہ لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ذریعے انرجی سیکٹر کی لوکلائزیشن میں مدد فراہم کر رہا ہے۔


ورکشاپ کے اختتام پر مقامی صنعت کی ترقی کے اہداف، ٹیکنالوجی کی شراکت داری کے ساتھ ساتھ درآمدات کے مقامی متبادل کی تیاری کیلئے قابل عمل اقدامات پر اتفاق کیا گیا اور درآمدی متبادل کے لئے ایک واضح روڈ میپ تشکیل دیا گیا۔ ورکشاپ کا انعقاد الیکٹریسٹی پالیسی 2023-2027کے تحت کیا گیا جو انرجی سکیورٹی اور طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے مقامی استعداد میں اضافے کی اہمیت کی نشاندہی کرتا ہے۔ سرکاری اداروں ، نجی صنعتوں اور لمز جیسے تعلیمی اداروں کے مابین مستقل تعاون کے ساتھ ، پاکستان ٹیکنالوجی کی درآمد پر انحصار ختم کرکے انرجی سیکٹر میں خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے۔

Advertisement
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

  • 3 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

  • 21 گھنٹے قبل
عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

  • 3 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

  • 21 گھنٹے قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 3 دن قبل
پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

  • 17 گھنٹے قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

  • 21 گھنٹے قبل
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

  • 18 گھنٹے قبل
بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

  • 18 گھنٹے قبل
Advertisement