میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ایپل کے آئی پیڈ ٹیبلیٹ کے لیے واٹس ایپ اب صارفین کو دستیاب ہے


واٹس ایپ کو طویل عرصے بعد آخرکار آئی پیڈ ٹیبلیٹ کے لیے باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔
میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ایپل کے آئی پیڈ ٹیبلیٹ کے لیے واٹس ایپ اب صارفین کو دستیاب ہے۔
آئی پیڈ میں صارفین اب واٹس ایپ پر 32 افراد کو آڈیو اور ویڈیو کالز کرسکیں گے، اسکرین شیئرنگ کرسکیں گے جبکہ فرنٹ اور بیک دونوں کیمروں کو استعمال کرسکیں گے۔ ابھی آئی پیڈ صارفین اگر واٹس ایپ کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ویب براؤزر پر میسجنگ پلیٹ فارم کا ویب ورژن استعمال کرنا پڑتا ہے۔
میٹا نے بتایا کہ صارفین واٹس ایپ کے آئی پیڈ او ایس کا فائدہ اٹھا کر ملٹی ٹاسکنگ فیچرز جیسے اسٹیج منیجر، اسپلٹ ویو اور سلائیڈ اوور استعمال کرسکیں گے۔ ان فیچرز سے صارفین متعدد ایپس بیک وقت دیکھنے، ویب براؤزنگ کرتے ہوئے میسجز بھیجنے یا دیگر کام کرسکیں گے۔
موبائل ایپ میں ان کاموں کو کرنے کے لیے واٹس ایپ کو بند کرنا پڑتا ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق اس نئی ایپ میں میجک کی بورڈ اور ایپل پینسل کو استعمال کرنا بھی ممکن ہوگا۔
صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے آئی پیڈ کے لیے واٹس ایپ کی مختص ایپ کو متعارف کرانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ مختلف رپورٹس کے مطابق میٹا کی جانب سے آئی پیڈ کے لیے انسٹا گرام ایپ کو تیار کرنے کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے۔
آئی پیڈ کے لیے واٹس ایپ کو ایپل کے ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 8 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 12 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 14 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 16 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 13 گھنٹے قبل










