Advertisement
پاکستان

بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار، بارودی مواد اور دیگر خطرناک اشیاء برآمد ہوئی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر May 28th 2025, 2:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد قومی شاہراہ پر بم نصب کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جب سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار، بارودی مواد اور دیگر خطرناک اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔

مزید انکشاف ہوا ہے کہ یہ دہشت گرد ماضی میں مسافر بسوں پر حملوں میں بھی ملوث تھے اور ان کی تلاش سکیورٹی اداروں کو طویل عرصے سے تھی۔ فورسز کی کارروائی سے نہ صرف ایک ممکنہ تباہ کن حملہ روکا گیا بلکہ مسافروں کی جان بھی محفوظ رہی۔

کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ ساتھی دہشت گرد کو گرفتار کیا جا سکے یا باقی ماندہ خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کر رہے ہیں تاکہ عوام کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement