وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکےدو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، دوشنبہ ایئرپورٹ پر تاجک ہم منصب نے ان کا استقبال کیا


وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کی، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
دوشنبے میں وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمٰن کے درمیان ملاقات میں وزیراعظم نے تاجک صدر کو جنوبی ایشیا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت جنگی اقدام تھا، عالمی برادری غیرذمہ دارانہ رویے پر بھارت سے جواب طلب کرے۔پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اپنی علاقائی خودمختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔
وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کہا کہ خطے میں امن کیلئے کشمیر کے دیرینہ مسئلے کا حل ناگزیر ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ شمیر حل کرنا ہوگا۔جولائی 2024کےدورہ تاجکستان میں دوطرفہ تعلقات کی بنیاد رکھی۔وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں اور سی پیک کو وسطی ایشیا تک توسیع دینا چاہتےہیں۔
تاجک صدر امام علی رحمٰن نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان ہمارا بااعتماد دوست ہے، خطے میں امن اور استحکام کے حامی ہیں۔امن اور استحکام کیلئے شہبازشریف کا قائدانہ کردار قابل تعریف ہے،تاجک صدر نے پاکستان سےمختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکےدو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، دوشنبہ ایئرپورٹ پر تاجک ہم منصب نے ان کا استقبال کیا۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 20 hours ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- an hour ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 21 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago




