Advertisement
پاکستان

کینیا،عمر قید کی سزا کاٹنے والے 6 پاکستانیوں کی رہائی

سزا پانے والے پاکستانی شہریوں میں 59 سالہ یوسف یعقوب ، 59 صالح محمد، 88 سالہ یعقوب ابراہی، 57 سالہ غفور بھٹی، 61 سالہ سلیم محمد اور 53 سالہ مولابخش شامل تھے، جن کا تعلق کراچی سے ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 19 hours ago پر May 29th 2025, 10:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کینیا،عمر قید کی سزا کاٹنے والے 6 پاکستانیوں کی رہائی

کینیا کی سپریم کورٹ نےعمر قید کی سزا پانے والے 6 پاکستانی شہریوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔


ذرائع کے مطابق 6 پاکستانی شہری ’ امین دریا ’ نامی بحری جہاز میں سفید سیمنٹ لے کر ایران سے زنجبار، تنزانیہ جا رہے تھے، جب کینیا کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوںنے 2 جولائی 2014 کو کھلے سمندر میں انہیں روک لیا، شبہ تھا کہ وہ جہاز میں منشیات لے جا رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق چند دن بعد جب یہ جہاز کینیا کی قانون نافذ کرنے والی اتھارٹیز کی تحویل میں تھا، اسے سمندر میں دھماکے سے اُڑا دیا گیا تاکہ کسی بھی ثبوت کو ختم کیا جا سکے، اس اقدام کی وجہ سیاسی بتائی گئی۔یہ کیس ان 6 پاکستانی شہریوں سے متعلق ہے جنہیں 2 جولائی 2014 کو کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں عمر قید کی سزا سنائی گئی اور وہ آج تک قید ہیں۔


کینیا ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ان 6 پاکستانیوں کو 10 مارچ 2023 کو کریمنل کیس نمبر 1255/2014 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی، اس کے علاوہ، ہر ایک کو 30 کروڑ ڈالر جرمانہ بھی کیا گیا۔


سزا پانے والے پاکستانی شہریوں میں 59 سالہ یوسف یعقوب ، 59 صالح محمد، 88 سالہ یعقوب ابراہی، 57 سالہ غفور بھٹی، 61 سالہ سلیم محمد اور 53 سالہ مولابخش شامل تھے، جن کا تعلق کراچی سے ہے۔


ذرائع کے مطابق یہ کیس دراصل سیاسی نوعیت کا تھا، مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان تناؤ جس کی وجہ بنا، زبان کی رکاوٹ، وقت پر مترجم کی عدم دستیابی اور وکلاء کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے ملزمان کو جیل میں قید رہنا پڑا اور وہ نیروبی میں عمر قید کی سزا کاٹتے رہے۔
پاکستان میں کینیا کے لیے ہائی کمشنر ابرار حسین خان کی ذاتی کاوشوں اور کوششوں کے نتیجے میں سپریم کورٹ آف کینیا نے آج ان قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔

Advertisement
بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہاؤ میں بڑی کمی واقع

بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہاؤ میں بڑی کمی واقع

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان کے قومی کھیل ہاکی پر مبنی اوریجنل ڈرامہ سیریز "شمشیر" کا ٹریلر ریلیز

پاکستان کے قومی کھیل ہاکی پر مبنی اوریجنل ڈرامہ سیریز "شمشیر" کا ٹریلر ریلیز

  • 5 گھنٹے قبل
بی جے پی کے سینئر رہنما کا پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرانے کا اعتراف

بی جے پی کے سینئر رہنما کا پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرانے کا اعتراف

  • ایک گھنٹہ قبل
بھارتی ائیر چیف  کے  دفاعی معاہدے میں کرپشن سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

بھارتی ائیر چیف کے دفاعی معاہدے میں کرپشن سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

  • 2 گھنٹے قبل
وزارت داخلہ کا  زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ کا زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا،وزیر اعظم

پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا،وزیر اعظم

  • 7 گھنٹے قبل
چیف جسٹس حج پر روانہ ، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے

چیف جسٹس حج پر روانہ ، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے

  • 26 منٹ قبل
رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت ریلوے نے 17 ہزار سے زائد اسامیاں ختم کر دیں

رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت ریلوے نے 17 ہزار سے زائد اسامیاں ختم کر دیں

  • 6 گھنٹے قبل
سندھ طاس معاہدے کی معطلی ہماری  ریڈ لائن ہے : جنرل ساحر شمشاد مرزا

سندھ طاس معاہدے کی معطلی ہماری ریڈ لائن ہے : جنرل ساحر شمشاد مرزا

  • 15 منٹ قبل
یو اے ای  میں میڈیا قوانین میں بڑی تبدیلیاں ، نیا میڈیا ریگولیشن سسٹم متعارف

یو اے ای میں میڈیا قوانین میں بڑی تبدیلیاں ، نیا میڈیا ریگولیشن سسٹم متعارف

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ کشیدگی انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے، جوائنٹ چیفس آف سٹاف

پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ کشیدگی انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے، جوائنٹ چیفس آف سٹاف

  • 2 گھنٹے قبل
سعودی حکام کے شدید گرمی سے حجاج کرام کو محفوظ رکھنے کے لیے غیر معمولی انتظامات

سعودی حکام کے شدید گرمی سے حجاج کرام کو محفوظ رکھنے کے لیے غیر معمولی انتظامات

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement